ذاتی_مطالعہ 1
تفسیر قرطبی میں سیدنا عبد اللہ بن عباس کا اس آیت کے تحت
يَا يَحْيَىٰ خُذِ الْكِتَابَ بِقُوَّةٍ ۖ وَآتَيْنَاهُ الْحُكْمَ صَبِيًّا
اے یحیی کتاب کو مضبوطی سے پکڑو اور ہم نے اسے بچپن میں ہی حکمت عطاء کر دی
یہ فرمان منقول ہے
من قرأ القرآن قبل أن يحتلم فهو ممن أوتي الحكم صبيا
جو بالغ ہونے سے پہلے قرآن پڑھ لے گا تو وہ ان میں سے شمار ہوگا جسے بچپن میں ہی حکمت و دانائی دی گئی
جو نابالغی میں قرآن کریم پڑھ لے گا وہ علم و حکمت کا پہاڑ بن جائے گا
شرط ہے کہ قرآن کریم درست تلفظ کے ساتھ پڑھنے والا ہو
لہذا اپنے بچوں کو بالغ ہونے سے پہلے تلفظ کی درستی کے ساتھ قرآن کریم پڑھائیں
اور خوش نصیب ہیں وہ بچے جو نا بالغی میں قرآن کریم حفظ کر لیتے ہیں
ان کی حکمت و دانائی سے منفرد ہوتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
