بادشاہوں کو بیچنے والا فقیر عالم

تاریخِ_اسلامی 58

آپ جانتے ہیں یہ قبر کس کی ہے؟
ان کی جلالت علمی ایسی ہے کہ جب بھی ان کا نام سنتا پڑھتا ہوں تو ہبیت طاری ہوجاتی ہے
مصر کے قاضی القضاء یعنی {چیف جسٹس}
سلطان العلماء
بائع الملوک یعنی بادشاہوں کو بیچ دینے والے
ان کے القاب ہیں
دمشق کی جامع مسجد میں جمعہ کے خطبہ میں سلطان سے اعلان جنگ کرنے والے
نجم الدین ایوب کو بغیر کسی تعظیم کے صرف نام سے پکارنے والے
مصر کے امراء و اغنیاء کی سر عام بولی لگا کر بیچنے والے
° درجہ اجتہاد پر فائز ہونے والے °
منگولوں کو اصل میں یہی شکست دینے والے ہیں
جب سلطان قطز نے فتوی طلب کیا کہ منگولوں کے خلاف جہاد میں خرچ کے لیئے عوام سے ٹیکس دوگنا لینا پڑے گا کیا حکم ہے؟
انہوں نے
فتویٰ جاری کیا کہ پہلے تمام امراء و اغنیاء و وزراء اپنی جمع پونجی جمع کروائیں اگر پھر بھی حاجت ہو تب عوام سے دوگنا ٹیکس لیا جاسکتا ہے
اسی پر عمل کیا گیا اور پھر آپ نے عوام میں جہاد کی روح پھونکی اور عوام بہادری سے لڑی اور کامیاب ہوئی
صوفی با صفاء
شیخ الاسلام العز بن عبد السلام کی مبارک قبر ہے
یہ نہ صرف ظاہری عالم تھے بلکہ باطنی عالم ولی کامل تھے
آج انکی قبر کی ظاہری حالت سے امت کی لاپرواہی پر افسوس ہوتا ہے
اگرچہ اندر سے جنت کا ایک باغ ہے
اللہ رب العزت ہمیں ان کے علم و عمل کا صدقہ عالم باعمل بنائے

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top