قرآن اور تلوار کا حق

تاریخِ_اسلامی 57

ہمارے اسلاف نے نیٹو کو بار ہا شکست دی ہے

جب سلطان بایزید صاعقہ نے بلغاریا فتح کیا تو وہاں کے بادشاہ کو قیدی بنا لیا
ہنگری کے شہنشاہ Sigismund نے ایک سفیر بھیجا کہ
تم نے کس حق سے بلغاریا پر حملہ کیا؟
° سلطان بایزید نے قرآن کریم اور تلوار نکال کر دکھائے اور فرمایا اِس قرآن اور اِس تلوار کے حق سے جہاد کیا ہے °

بلغاریا فتح ہونا یورپ کے لیئے خطرے کی گھنٹی تھی
لہذا شہنشاہ نے عثمانیوں کے خلاف ایک بار پھر صلیبی جنگ کا اعلان کیا جس میں اٹلی,فرانس,برطانیہ,سوئزر لینڈ شامل تھے ان کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار تھی
سلطان بایزید صاعقہ ایک لاکھ سپاہی لیکر میدان میں آئے اور یورپ کی اتحادی فوجوں (نیٹو) کو عبرت ناک شکست
دی

اس جنگ میں صلیبیوں کا ایک بادشاہ دی نیفر قیدی بنا لیا گیا
اس نے قسم کھائی کہ وہ مسلمانوں کے خلاف آئندہ جنگ نہیں کرے گا
اور سلطان بایزید صاعقہ کے ہاتھ چومنے لگا مگر سلطان نے اسے فرمایا
میں تجھے تیری قسم سے آزاد کرتا ہوں تو اپنے وطن لوٹ جا اور جب چاہے نئی فوج لے کر آجانا

پھر سلطان نے مشہور جملہ فرمایا
°°° مجھے یورپین سے جنگ کرنے سے اور ان پر فتح حاصل کرنے سے زیادہ پسند کوئی کام نہیں ہے °°°
(تاریخ الدولۃ العثمانیہ)

جب ایمان قوی ہو تو یورپ کی متحدہ افواج (نیٹو) کو شکست ایک بار نہیں بار بار دی جا سکتی ہے
جیساکہ سلطان الپ ارسلان نے شکست دی پھر سلطان سلیمان عالیشان نے شکست دی پھر بایزید صاعقہ نے شکست دی
تاریخ دیکھیں مسلمان کبھی بھی عالم کفر کا اتحادی نہیں بنا بلکہ عالم کفر کے اتحاد کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ہے
مگر یہ کیسے نا اھل لوگ حاکم بن گئے ہیں جو نیٹو میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں
ہمارے اسلاف نے تو نیٹو کے ٹکڑے کیئے مگر یہ کمبخت نیٹو کے رکن بن چکے ہیں
اور یہ شکستیں صرف ترکی کے مسلمانوں نے دی ہیں اگر مسلم امہ متحد ہو جائے تو آج بھی کوئی نیٹو کوئی طاقت مسلمانوں غالب نہیں آسکتی

آج بھی سلطان بایزید صاعقہ کی طرح قرآن اور تلوار کے حق کو مقدم رکھیں تو مسلمان ذلت و رسوائی سے باہر آسکتے ہیں
مسلمان علمی و سائنسی ترقی میں عروج حاصل کر سکتے ہیں
مسلمان آج بھی قرآن اور تلوار کا حق مقدم رکھیں تو اقوامِ متحدہ کو ٹھوکر مار سکتے ہیں

“مسلمان آج بھی قرآن و تلوار کا حق مقدم رکھیں تو معیشت و اقتصادیات کے شہنشاہ بن سکتے ہیں”

قرآن سے زبانی کلامی مباحثے کریں تاکہ انسانوں کو حق کی طرف بلایا جائے اور تلوار سے اکڑنے والوں کو سبق سکھائیں

اس دنیا میں اس وقت فتنہ و فساد, آگ و خون کا کھیل جاری ہے دنیا کو جان لینا چاہئے کہ امن و سکون صرف اسلامی تلوار اور قرآنی احکام میں ہے
جیسے آج کے پانچ سو سال پہلے تھا
جب سے اقوامِ عالم کی باگ دوڑ مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل کر یہودیوں کے ہاتھ میں گئی ہے دنیا لہو لہو ہے دنیا میں بے شرمی بے حیائی کا چلن ہے
عافیت اسلام میں ہی ہے
اللہ رب العزت ہمیں ہماری نسلوں کو دین اسلام پر موت دے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top