اسلامی سائنس بمقابلہ سائنس

ردِ_سائنسِ_جدیدہ 1

کچھ ماہ پہلے میں نے غالبا ملائشیا کی ایک مسجد کا وضو خانہ دیکھا
جس میں وہ وضو خانہ بنانے والے صاحب بڑے جوش و خروش سے بتا رہے تھے کہ جو پانی نمازی استعمال کر لیتے ہیں اسکو ایک بڑی ٹینکی میں محفوظ کیا جاتا ھے پھر دوربارہ اس مستعمل پانی کو فلٹر کر کے قابلِ استعمال بنا لیا جاتا ہے
{اب یہ کام پاکستان میں بھی ہونے لگا ہے}

میں سوچ میں پڑ گیا

دنیاوی سائنس میں مہارت حاصل کر بھی لی جائے پھر بھی بندہ دینی سائنس کو نہیں سمجھ سکتا

ان لوگوں نے ظاہری طور پر پانی کو صاف کر لیا اور پھر وضوء کے قابل قرار دے ڈالا

حالانکہ یہ شریعتِ اسلامیہ کے سراسر خلاف ہے

اسلامی سائنس تو یہ کہتی ہے کہ
اس پانی میں وضوء کرنے والوں کے گناہ خلط ملط ہو گئے ہیں کیونکہ وضوء بندے کے گناہ دھو ڈالتا ھے
اور یہ گناہ دنیا کی کوئی مشین کسی بھی کیمکل سے جدا نہیں کر سکتی
لہذا اب یہ پانی دوبارہ کسی صورت وضوء کے قابل نہیں ہوتا

اب دوسری خبر پڑھیں

قطر کی ایک کمپنی نے دنیا کا پہلا سمارٹ نمازی قالین تیار کر لیا
تکنیکی لحاظ سے سمارٹ قالین جسے “سجدہ” کہا جاتا تھا
سامنے ایک LED اسکرین پر مشتمل ہے
جس میں اسپیکرز ہیں
جہاں اسکرین نماز کے دوران قرآنی آیات کو سناتی ہے
سمارٹ قالین نہ صرف نماز کے دوران نمازیوں کی رہنمائی کرتا ہے
بلکہ اس کی سکرین لاؤڈ سپیکر کی مدد سے نماز کے دوران پڑھنے کے لیے قرآنی آیات دکھاتی ہے
اور صارف نماز کے دوران کتنی آیات اور سورتیں پڑھنا چاہتا ہے اس کی وضاحت کر سکتا ہے

اس طرح یہ بالغ افراد کے لیئے بھی موزوں قرار دیا گیا ہے
یہ نماز کے دوران قرآن سے اوراد پڑھنے میں مدد کرتا ہے

یہ صارفین کو نماز کے دوران نقل و حرکت کی مرحلہ وار بصری نمائندگی کرنے میں بھی مدد کرتا ہے
اور یہ مصلی زیادہ وضاحت کے لیے عربی اور انگریزی میں آڈیو ہدایات فراہم کرتی ہے
اور زیادہ ذاتی تجربے کے لیے اسے موبائل فون سے منسلک کیا جا سکتا ہے
اس مصلے میں بھی کئی شرعی خرابیاں ہیں اگرچہ لوگ کچھ کہیں
تلقی بالغیر ہونے کی وجہ سے اس جائے نماز کے مطابق نماز ادا کرنے نماز نہ ہوگی اگر خود سے شروع کی اور بعد میں اس سے کچھ تعلم کیا تو نماز ٹوٹ جائے گی
سب سے اھم بات نماز کی روح یعنی خشوع و خضوع میں اس مصلے سے بہت فرق پڑے گا

رب ذوالجلال ہمارے مسلمان سائنسدانوں کو شرعی اغلاط سے پاک اور ملت و قوم کے عظیم فائدے کے لیئے ایجادات کرنے کی توفیق دے


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top