عشقِ_سیدِ_عالم 56
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے اسماء طیبہ میں سے ایک مبارک نام الجبار بھی ہے
الجبار الله رب العالمین کا نام بھی ہے
مالکِ کائنات نے اپنے نام سے اپنے محبوب کا نام رکھا تاکہ لوگوں کو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی قدر و منزلت کا پتا چلے
الله جل شانہ نے زبور شریف میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام الجبار ذکر فرمایا
وہاں مذکور ہے
تقلد ایھا الجبار سیفک فان ناموسک و شرائعک مقرونۃ بھیبۃ یمینک
اے جبار اپنی تلوار اٹھا کے رکھ کیونکہ تیری ناموس اور تیری شریعت تیرے دائیں ہاتھ کی ہیبت سے بندھی ہیں
❗تذکرۃ المحبین ❗
یعنی جہاد کرتے رہنا اے پیارے تیری عزت و شریعت کی بقاء جہاد بالیسف سے ہے
آپ دیکھ لیجے مسلمانوں نے تلوار چھوڑی تو کیا حال ہوا پڑا ہے
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں الجبار کا معنی ہوگا
وہ ذات جس کے ذریعہ اللہ رب العزت نے لوگوں کو ہدایت دی اور ظالموں کی گردنیں جھکا دی
تذکرۃ المحبین میں ہے
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام الجبار کے آداب میں سے ہے کہ کو اس نام مبارک کو جان لے تو اسے چاہیے مومنوں کے ساتھ عاجزی اور کفار کے ساتھ تکبر سے پیش آئے.
الجبار جبر سے ماخوذ ہے
اور جبر کا معنیٰ کسی شے کی اصلاح کرنا ہے
ٹوٹی ہوئی شے کو جوڑنے کو بھی جبر کہتے ہیں
حضور الجبار صلی اللہ علیہ وسلم قلوب کی اصلاح فرماتے دِلوں کو پاک فرماتے ہیں
حضور الجبار صلی اللہ علیہ وسلم ٹوٹے دِلوں کو جوڑتے ہیں
امام اھلِ سنت عرض گزار ہیں
اک دل ہمارا کیا ہے آزار اس کا کتنا
تم نے تو چلتے پھرتے مردے جِلا دیئے ہیں
ان کی ایک نگاہِ ناز ٹوٹے دل جوڑ دیتی ہے
گھائل روح کی زخم بھر دیتی ہے
منتشر ذہن کو پرسکون کردیتی ہے
اَللھُمَّ صَلِ علیٰ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ کَما تُحِبُّ و تَر٘ضیٰ لہ
جو شخص ایک ہزار بار اللھُمَّ صَلِّ علیٰ مُحمدٍ الجبارِ اُج٘بُر٘ بِھا قَلبِی پڑھے گا اس کا ٹوٹا دل سکون پائے گا
بے چینی ختم ہو جائے گی
میاں بیوی کی آپس میں نہ بنتی ہو تو یوں درود پاک پڑھیں ان شاءاللہ محبت پیدا ہوگی
اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد صلاۃ اجبر بھا قلوبنا
سات سو سات بار
پھر پھونک مار دیں مسلسل سات دن یہ عمل کریں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
