عشقِ_سیدِ_عالم 57
علامہ فاکہی نے فرمایا
حجرہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم میں شرعی عذر کے بغیر داخل ہونا بہت بری جہالت ہے
قرآن کریم میں ہے
لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ
نبی کے گھر میں بلا اجازت داخل نہ ہو جاؤ
{الذخائر القدسیہ فی زیارۃ خیر البریہ }
میں کانپ جانتا ہوں جب کسی کو اندر جھانکتے دیکھتا ہوں
کئی بار وہ ویڈیو سامنے آئی جس میں کسی نے حجرہ پاک کے اندر کی ویڈیو بنائی ہوئی ہے
دل دہل جاتا ہے
روح کانپ جاتی ہے
میں بس اتنا سوچتا ہوں کہ میری گناہ گار آنکھیں اس حجرہ مبارک کو دیکھنے کے قابل ہیں جس پر عرش بھی رشک کرتا ہے
وہاں سانسیں تھم جائیں
نظریں جھک جائیں
دھڑکن مدھم ہو جائے
وہاں جانے والا یہ یقین کرے وہ ہمیں دیکھ رہے ہیں
ہمیں ایڑیاں اٹھا اٹھا کے انہیں دیکھنے کی حاجت نہیں ہے
وہ تو ہمارے دِلوں کے احوال پر مطلع ہیں
احاطہَ مسجد نبوی علی صاحبہا الصلوۃ والسلام میں موبائل چلانا , ویڈیو بنانا , تصویر اتارنا بڑے جگرے والے لوگوں کا کام ہے
جہاں جنید و بایزید چپ سادھ لیں
جہاں صدیق و عمر آواز بلند نہ کریں
جہاں جبرئیل و میکائیل با ادب حاضری دیں
وہاں گناہوں میں لتھڑے لوگ بے باکیاں کریں ؟
اُف بے حیائیاں کہ یہ مُنھ اور تِرے حضور
ہاں تُو کریم ہے تِری خو دَرگزر کی ہے
تجھ سے چھپاؤں مُنھ تو کروں کس کے سامنے
کیا اور بھی کسی سے توقع نظر کی ہے
مدینہ پاک کی حاضری نہ مانگا کریں بلکہ مدینہ پاک کی با ادب حاضری کا سوال کیا کریں
سیدمہتاب_عالم# ✍️
