ہر مصیبت ہلکی ہے

عشقِ_سیدِ_عالم 9

كل مصيبة بعدك جلل يا رسول الله
ہر مصیبت آپ کے بعد ہلکی ہے یا رسول اللہ
امام عشق و محبت امام احمد رضا خان بریلوی عرض کرتے ہیں

ان کے نثار کوئی کیسے ہی رنج میں ہو
جب یاد آگئے ہیں سب غم بُھلا دیے ہیں

میں اس پاک ذات کے قربان جاؤں کہ بندہ کسی بھی قسم کے دکھ و مصیبت میں گِھرا ہو جب وہ صلی اللہ علیہ وسلم یاد آجاتے ہیں ہر غم جلل (ہلکا) ہو جاتا ہے
یہ وارفتگی سے بھرا جملہ اس عفت مآب خاتون کا تھا جس کا باپ, شوہر, اور بیٹا جنگ میں شہید ہوگئے
اس کریمہ کو ان کی پرواہ نہیں تھی بس خیال تھا تو جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی خیریت کا خیال تھا
جب اس عظیمہ خاتون کو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خیریت کی خبر سنائی گئی تو کہنے لگی
كل مصيبة بعدك جلل يا رسول الله
یا رسول اللہ آپ کے بعد یعنی آپ کے ہوتے ہوئے ہر مصیبت ہلکی ہے
❗تاریخ طبری ❗
وہ حسنِ مطلق کا آئنیہَ ذات و صفات اتنا حسین ہے کہ اسے دیکھ کر یہودیوں کے بڑے عالم عبد اللہ بن سلام کہ اٹھتے ہیں
فلما رأيته عرفت أن وجهه ليس بوجه كذاب
جب میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو جان لیا کہ یہ کسی جھوٹے کا چہرہ نہیں ہے
❗سیر اعلام النبلاء ❗
ایسا اکمل و احسن چہرہ جو کوئی ایک بار دیکھ لے اسے ہر غم کی دوا ہر مصیبت کی شفاء مل جاتی ہے

پھر کسی بھی مصیبت کا شکار ہو اس پاک صورت کے جلوے آنکھوں میں بسے رہتے ہیں تو کوئی غم غم نہیں رہتا کوئی تکلیف اذیت نہیں دیتی

جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا
یاد اس کی اپنی عادت کیجئے

اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top