جس بارگاہ میں گناہ گار بھی جنت میں سردار ہیں

عشقِ_سیدِ_عالم 8

ایک گناہ گار خاتون کو اس کی موت کے بعد خواب میں دیکھا گیا
تو پوچھا
الله رب العالمین نے تیرے ساتھ کیا معاملہ فرمایا

کہنے لگی، مجھے بخش دیا
پوچھا, کس سبب سے تمہاری بخشش ہوگئی؟
کہنے لگی, حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور ان کو دیکھنے کی تمنا کی وجہ سے میری بخشش ہوگئی ہے
کہنے لگی، مجھے ندا دی گئی کہ جو ہمارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور ان کی زیارت کی تمنا رکھتا ہے تو ہمیں حیاء آتی ہے کہ اس بندے کی پکڑ کریں بلکہ ہم اسے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رکھیں گے
المنتخب فی اصول الرتب

الله الله
یہ گناہ گار مومن کے لیے بشارت ہے تو نیکوں پر کیسی کرم نوازی ہوگی؟
آپ سب گواہ ہو جائیں
میں حبیبِ رب العالمین سے محبت کرتا ہوں زمین و آسمان میں ہر مخلوق سے بڑھ کر ان سے محبت کرتا ہوں
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب کو فرمایا
أنْتَ مع مَن أحْبَبْتَ
تو اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت کرتا ہے
سیدنا انس بن مالک کہتے ہیں
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے زیادہ ہمیں کسی بات کی خوشی نہیں ہوئی
پھر فرمایا
أنَا أُحِبُّ النبيَّ صَلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ وأَبَا بَكْرٍ، وعُمَرَ، وأَرْجُو أنْ أكُونَ معهُمْ بحُبِّي إيَّاهُمْ، وإنْ لَمْ أعْمَلْ بمِثْلِ أعْمَالِهِمْ
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ابو بکر و عمر رضی الله عنھما سے محبت کرتا ہوں اور اپنی اس محبت کے سبب میں امید کرتا ہوں قیامت میں ان کے ساتھ ہوں گا اگرچہ میرے اعمال ان جیسے نہ ہوں
❗بخاری ❗

ایک مزے کی بات عرض کروں
ہم تو گناہ گار ہیں مطلبی و مفاد پسند ہیں اپنی عاقبت بہتر کرنے کی وجہ سے ان صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں
مگر وہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے بلا وجہ و بغیر شرط کے محبت کرتے ہیں
ہم گناہ گاروں سے غیر مشروط محبت فرماتے ہیں
بلکہ ان کی کرم نوازیاں ہم گناہ گاروں پر تو بہت ہی زیادہ ہیں
فرماتے ہیں
شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْکَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي
میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لیئے ہے جو کبیرہ گناہ کرتے ہیں
❗ترمذی ❗
دنیاوی آقا گناہ کرنے والے غلام کو ناپسند کرتا اور اپنے دروازے سے دھتکار دیتا ہے
جبکہ ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم گناہ گار کو سینے سے لگاتے ہیں
جسے دنیا منہ نہ لگائے یہ اسے جنتیں عطاء فرماتے ہیں

گندے نکمّے کمین مہنگے ہوں کوڑی کے تین
کون ہمیں پالتا تم پہ کروروں درود
باٹ نہ در کے کہیں گھاٹ نہ گھر کے کہیں
ایسے تمہیں پالنا تم پہ کروروں درود

اور پھر

جو نہ بھولا ہم غریبوں کو رضا
یاد اس کی اپنی عادت کیجئے

اللهم صل علی محمد کما تحب و ترضی له

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top