ان کے در کی لونڈیاں

عشقِ_سیدِ_عالَم 5

جو چاہے ان سے مانگ کہ دونوں جہاں کی خیر
زر ناخریدہ ایک کنیز اُن کے گھر کی ہے

اعلی حضرت فرماتے ہیں
آپ جو چاہتے ہیں ان صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگ لیں دنیا کی نعمت ہو یا آخرت کی نعمت وہ سب دیتے ہیں
سَونا تو ان در کی ایک لونڈی ہے لونڈی بھی اییس جو انہوں نے کہیں سے خریدی نہیں بلکہ اُن کے رب نے صرف اُن کی خدمت کے لیئے پیدا کیا ہے

رُومی غلام دن حبشی باندیاں شبیں
گِنتی کنیز زادوں میں شام و سحر کی ہے

امام اھلِ سنت فرماتے ہیں
کہ
صبح اور شام میرے کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی بارگاہ کی دو لونڈیاں ہیں

صبح رومی یعنی یورپی غلام ھے کیونکہ رومیوں کا رنگ سفید ہوتا ھے

اور شام کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے در کی حبشی لونڈی ہے

لیجئے درِ محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ایک ہی جگہ کے صبح اور شام کا منظر دیکھئے

صبح و شام ” سونا چاندی سب ان کے در کی لونڈیاں ہیں

تبھی امام اھلِ سنت نے فرمایا

اُس گلی کا گدا ہوں مَیں جس میں
مانگتے تاجدار پھرتے ہیں

‌⁩سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top