اے میرے چاند

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 96

معك أيها القمر متى تكون الأرض مظلمة

اے میرے چاند تیری معیت میں زمین کب بے نور ہو سکتی ہے
❗ الرومي ❗

تیرا وجود ہی تو میرے دل و دماغ اور روح و نظر کو نور بخشتا ہے
تیری رفاقت میرے ہر اندھیرے کو نصف النہار بنا دیتی ہے
تو ہی اے میرے چاند میری تیرہ بختی کا اجالا ہے
تو ہی اے میرے چاند شبِ دیجور کی ضیاء ہے
تو ہی اے میرے چاند حق کا رستہ دکھانے والا رہنماء ہے
کیونکہ تیرے ہاتھ میں میں نے ہاتھ دیا ہے اور تو ہی میرا ہاتھ تھام کے مجھے محبوبِ حقیقی کی بارگاہ میں سرخرو کر کے کھڑا کرے گا

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top