عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 95
قلتُ للعشق ذات مرة
أصدقني القول من أنت؟
قال انا الحياة الباقية وانا العمر المتكرّر
میں نے ایک بار عشق کو کہا مجھے سچ سچ بتاؤ تم کون ہو!
عشق کہنے لگا
میں باقی رہنے والی زندگی ہوں
میں بار بار آنے والی زندگی ہوں
❗الرومي ❗
یعنی جو مجھ سے منسوب ہوا وہ ہمیشہ رہے گا اس کا نام ہمیشہ رہے گا
اور جو مجھ سے منسوب ہوا وہ اپنی زندگی بار بار جیئے گا کیونکہ وہ بار بار مرے گا
عشق کی زندگی میں بار بار جینے اور مرنے کا لطف ہی الگ ہے
ہر روز نفس کو مارنا خواہشات کو چن چن کے مارنا اصل میں خود کو مارنا ہے اور جو نفس و خواہشات کو مارے پھر وہ زندہ ہو جاتا ہے
ہر بار نفس و خواہشات کو مارنے کے بعد نئی زندگی ملتی ہے
نیا مقام و روحانی منصب ملتا ہے اسی کو نئی زندگی سف تعبیر کیا گیا ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسے ہی جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو
تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ نفس کو و خواہشات کو مارنا نئی زندگی ہے
موتوا قبل ان تموتوا
سیدمہتاب_عالم# ✍️
