آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 27
تفضیلی سید کی تعظیم بھی واجب ہے
ایک بات پلے باندھ لی جائے
سادات کی تعظیم بہر صورت واجب ھے جب تک آپ ان کو سید کہ سکتے ہیں تعظیم واجب رہے گی
اور جب آپکو سید کہنا نہ پڑے تو تعظیم نہ رہی
اسکو یوں سمجھیں
اگر معاذ اللہ مرتد ہو جائے تو اس کو سید بھی نہیں کہا جائے گا تو اس کی تعظیم بھی جائز نہیں
اور اگر آپ مرتد نہ کہ سکیں آپ کو لگتا ھے کہ صرف مولا علی کو بقیہ اصحاب سے افضل کہتا ھے تب بھی اسکی تعظیم واجب ھے
سب و شتمِ صحابہ بھی عند التحقیق کفر نہیں لہذا ایسا سید بھی قابل تعظیم ہوگا کہ نفرت اسکے عمل سے کی جائے نہ کہ ذات سے کہ جزءِ رسول ہے
اعلی حضرت نے جہاں سادات کی تعظیم سے منع کیا وہاں رافضی لکھا جس سے بہت سے متحققین کو شبہ ہوا کہ ہمارے زمانے کے رافضی بھی کافر ہیں جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے
ذرا عبارت غور سے پڑھیں
بلکہ آنکھیں پھاڑ کر پڑھیں
فرمایا
بلکہ اس کے مذہب میں قلیل ہو کہ حدِ کفر تک نہ پہنچے جیسے تفضیل {مولا علی کو صدیق اکبر سے افضل ماننا تفضیل ہے} تو اس حالت میں بھی اس کی تعظیمِ سیادت نہ جائے گی
یعنی تفضیلی سید کی تعظیم واجب ہے
تمہارا دل نہیں مانتا تو تمہارے دل پر تف ہے کہ تمہیں تعظیمِ صدیق کا لحاظ تو رہا مگر نسبتِ رسول کا لحاظ نہیں رہا
امام اہلِ سنت نے جہاں گمراہ سادات کو ناقابلِ تعظیم بتایا وہاں پڑھیں
وہ لوگ جو مرتد ہو چکے ہیں وہ قابلِ تعظیم نہیں رہتے
فرمایا
سید اگر رافضی نیچری وہابی اور قادیانی ہو تب تعظیم نہ رہی
❗فتاویٰ رضویہ جلد 22 ص 423 ❗
اگر اعلی حضرت کی اصطلاح میں رافضی کافر ہیں تو وہابی کیوں نکال دئیے گئے دیوبندی کیوں نکال دئیے گئے؟؟؟
اعلی حضرت کی اصطلاح میں وہابی دیوبندی رافضی قادیانی سب مرتد ہیں جبکہ آج کوئی بھی ایک بھی سنی عالم وہابی دیوبندی کو کافر و مرتد نہیں کہتا
ہاں
انکو کہتے ہیں جن کے عقائد کفریہ ہوں
ایسے ہی تمام رافضی کافر نہیں وہی ہوں گے جن کے عقائد کفریہ ہوں گے
لہذا اگر سید رافضی بھی ہو مگر کفریہ عقیدہ نہ رکھتا ہو تب بھی تعظیم لازم ہے اگرچہ آپ کی طبیعت پہ بوجھ بنتا ہو کیونکہ یہ طبیعت کا نہیں شریعت کا معاملہ ہے
طبیعت کو شریعت کے تابع کریں نہ کہ شریعت کو طبیعت کے آگے جھکانے کی مذموم کوشش کریں
مومن کو کافر کہنا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک خون کو قابل تعظیم نہ ماننا نہ جاننا بلکہ قابل توہین سمجھنا کونسا اسلام کونسا ایمان ہے؟؟؟؟
فیسبک کے لکھاریوں, کاپی پیسٹ متحققوں, یوٹیوب چینل اور ناصبی سوچ سے متاثر بابوں سے بچیں اور اپنی عقیدت و سنیت بچائیں
محقق علماء کرام کے پاس بیٹھا کریں اھلِ بیت کرام و صحابہِ عظام کی بلا تقابل تعظیم کرنے والوں کو سنا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
