آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 26
علی رضا حَدثنِي أبي مُوسَى الكاظم عَن أَبِيه جَعْفَر الصَّادِق عَن أَبِيه مُحَمَّد الباقر عَن أَبِيه زين العابدين عَن أَبِيه الْحُسَيْن عَن أَبِيه عَليّ بن أبي طَالب رَضِي الله عَنْهُم قَالَ حَدثنِي حَبِيبِي وقرة عَيْني رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ (حَدثنِي جِبْرِيل قَالَ سَمِعت رب الْعِزَّة يَقُول لَا إِلَه إِلَّا الله حصني فَمن قَالَهَا دخل حصني وَمن دخل حصني أَمن من عَذَابي)
امام علی رضا فرماتے ہیں ہیں
مجھے بیان کیا میرے والد موسی کاظم نے
انکو بیان کیا انکے والد جعفر صادق نے
ان کو بیان کیا انکے والد محمد باقر نے
ان کو بیان کیا انکے والد زین العابدین نے
ان کو بیان کیا ان کے والد امام حسین نے
ان کو بیان کیا ان کے والد محترم مولا علی مشکل کشا نے
وہ فرماتے ہیں مجھے میرے محبوب میری آنکھوں کی ٹھنڈک نے بیان کیا
وہ فرماتے ہیں مجھے جبریل نے بتایا
وہ کہتے ہیں میں نے رب العزت سے سنا
لا الہ الا اللہ میرا قلعہ ھے
تو جس نے یہ کلمہ پڑھا وہ میرے قلعے میں داخل ہوگیا
اور جو میرے قلعے میں داخل ہوا وہ میرے عذاب سے بچ جاتا ہے
یہ سند بیان کرنے کے بعد امام احمد بن حنبل کہتے ہیں
صرف یہ سند پڑھ کر کسی مجنون پر پھونک مار دی جائے تو اسکا جنون و پاگل پن ٹھیک ہو جائے گا
(فتاوی رضویہ’ الصواعق’ابن ماجہ’تاریخ اصبہان’طبقات کبری شافعیہ)
یہ سند مبارک کتب احادیث میں سب سے مضبوط صحیح اور بابرکت سند ہے
یہی وجہ ہے کہ صرف اس سند کے راویوں کے ناموں کی ایسی برکت کہ بیماریوں کو ٹھیک کر دے
تو غور کریں اس سند کے راویوں کی اپنی کتنی برکات ہوں گی انکے اپنے کیسے فیوض و برکات ہوں گے
امام اھل سنت نے فرمایا بلا شبہ یہ سب غوث ہیں
اور امام جعفر تک مجتہد باقی حضرات بھی غالباََ مجتہد ہوں گے
حدیث پاک میں آیا
إنَّما مَثَلُ أهلِ بيتي فيكم كمَثَلِ سفينةِ نوحٍ مَن ركِبها نجا ومَن تخلَّف عنها غرِق
میری اھل بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے
جو اس میں سوار ہوگیا (یعنی اھل بیت کے دامن سے لپٹ گیا) وہ نجات پا گیا اور جو اس کشتی سے پیچھے رہ گیا وہ غرق ہوگیا
اللہ تعالیٰ ہمیں اھل بیت کی سَچی سُچی اور آئیں بائیں شائیں کے بغیر والی محبت عطاء فرمائے
چونکہ چنانچہ اگر مگر کیئے بغیر آلِ رسول کی تعظیم کرنے کی توفیق عطاء فرمائے
أولئك ابائى فجئنى بمثلهم
اذا جمعتنا يا جرير المجامع
✍️ #سیدمہتاب_عالم
