عشاقِ_تاریخِ_اسلام 10
اگر آپ نے دنیا کی سب سے لذت والی شے نہیں چکھی
اگر آپ نے نیند سے بوجھل آنکھوں سے کتابوں ہی کتابوں میں حققیت کی طرح قاہرہ و دمشق کی گلیوں کی سیر نہیں کی
اگر آپ نے اصفہان و نیشاپور کی خانقاہوں میں تصوراتی چلے نہیں لگائے
اگر آپ نے ماوراء النھر کے مدن و ممالک میں فقہ و تفقہ حاصل نہیں کیا
اگر آپ نے بغداد کے محلہ بلخ اور خراسان کے شہر بلخ کا فرق نہیں سمجھا
اگر آپ نے یمن کے صنعاء میں اصل عربی نہی سنی
اگر آپ نے کوفہ و بصرہ کے محدثین کی باہم چپقلشیں نہیں دیکھیں
اگر آپ نے بغداد کے محلات میں خلفاء کے فیصلے اور غزنی کے دربار میں سلاطین کے اصول نہیں دیکھے
اگر آپ نے اندلس کے محدثین کے طرزِ تعلم و تعلیم نہیں سمجھا
اگر آپ نے اربل و جرجان کے میدانوں کو نہ سمجھا
اگر آپ کے تپتے صحراؤں میں اونٹوں پر سفر نہیں کیا
اگر آپ نے میدان کے راز میں گھوڑوں کی ہنہناہٹ نہیں سنی
اگر آپ نے کجاوں میں پردہ نشیناوں پر اشعار نہیں سنے
اگر آپ نے نجد کا مجنوں نہیں دیکھا
اگر آپ نے بنی عذرہ کے عشاق نہیں پڑھے
اگر آپ نے عرب بدوؤں کی حکمتیں نہیں پڑھیں
اور
اگر آپ نے تاریخِ اسلام نہیں پڑھی تو آپ فضول زندگی جی رہے ہیں
ہر درد مند دل کو رونا میرا رولا دے
بیہوش جو پڑے ہیں شاید انہیں جگا دے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

