ہر شے سجدہ کرتی ہے

اسلامی_طرزِتربیت 67

الله وحده لا شريك فرماتا ہے
‏أَوَلَمۡ یَرَوۡا۟ إِلَىٰ مَا خَلَقَ اللهُ مِن شَیۡءࣲ یَتَفَیَّؤُا۟ ظِلَـٰلُهُۥ عَنِ ٱلۡیَمِینِ وَٱلشَّمَاۤئلِ سُجَّدࣰا للهِ وَهُمۡ دَٰ⁠خِرُونَ

کیا انہوں نے نہ دیکھا جو چیز بھی اللہ نے بنائی اس کا سایہ دائیں بائیں جھکتا ہے اللہ کو عاجزی سے سجدے کرتے ہوئے
ہر شے اللہ رب العزت کو سجدہ کرتی ہے

امام حسن بصری فرماتے ہیں اے بندے تیرا سایہ تو اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرے مگر تو خود سجدہ نہ کرے تو کتنا ہی برا کام کرتا ہے
الله وحده لا شريك فرماتا ہے
وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا یُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ وَ لٰـكِنْ لَّا تَفْقَهُوْنَ تَسْبِیْحَهُمْؕ
ہر شے اس کی پاکی کے ساتھ اس کی حمد بیان کرتی ہے لیکن تمہیں ان کی تسبیح کی سمجھ بوجھ نہیں ہوتی
جن و انس کے سوا ہر مخلوق اللہ رب العزت کو اپنا رب مانتی ہے اور ایک نظام کے مطابق اس کی عبادت کرتی ہے
یہاں خاص بات سمجھنے کی ہے کہ الله وحده لا شريك نے دیگر مخلوقات کی عبادات میں سے خاص حمد و تسبیح کا ذکر فرمایا ہے
کیونکہ حمد و تسبیح ہمارے رب کو بڑی پسند ہے
لہذا
سبحان الله العظيم و بحمده
کثرت سے پڑھا کریں
یہ کلمات مبارکہ دنیا و آخرت کی ہر مصیبت کو دور کریں گے
اللہ رب العالمین ہمیں بھی عاجزی کے ساتھ کثرت سے سجدے و حمد و تسبیح کرنے کی توفیق دے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top