گدھا گاڑی کے پیچھے بندھے لبرل

ردِالحادو_لادینیت 15

آپ نے پکھی واس یعنی خانہ بدوشوں کی گدھا ریڑھی دیکھی ہوگی جو سامان سے لدی بھری ہوتی ہے اور اس کے پیچھے ایک کتا بندھا ہوا ہوتا ہے

ایک بار گدھا گاڑی سے بندھا کتا سوچنے لگا کہ یہ جو گدھا گاڑی کا نظام چل رہا ہے یہ میری بدولت ہے اگر میں رک جاؤں تو یہ سب رک جائیں گے اور ان کی زندگی بھی تباہ و برباد ہو جائے گی
یہ لوگ میری قدر نہیں کرتے
لہذا ان کو سبق سکھانا چاہیئے

یہ سوچ کر وہ پکی سڑک پر لیٹ گیا ایک آدھا کلو میٹر گھسٹتا رہا یہاں تک کے گھسٹ گھسٹ کر مر گیا

مالک نے سوچا کافی دیر ہوگئی کتے کی آواز نہیں آرہی دیکھوں تو معاملہ کیا ہے
پیچھے جا کر دیکھا تو کتا لہو لہان ہو کر مرا پڑا ہے
مالک اسکی حماقت سمجھ گیا اور پاس بیٹھ کر کہنے لگا
تم نے کیا سمجھا تھا کہ تمہاری وجہ سے ہمارا نظام چلتا ہے؟
نہیں بلکہ ہماری وجہ سے تمہارا نظام چلتا تھا اور تمہاری حماقت کی وجہ سے تم یوں گھسٹ گھسٹ کر مر گئے ہو

یہی حال لبرلز اور ملحدوں کا ہے
لبرلز سمجھتے ہیں کہ ملک کا نظام انکی وجہ سے چلتا ہے
اور ملحد سمجھتے ہیں دنیا کا نظام ان کے چلانے سے چلتا ہے
جبکہ دونوں کا وہی حال ہوتا ہے جو گدھا گاڑی کے پیچھے بندھے ہوئے کا ہوتا ہے
ملک کے ہر شعبے میں یہ لبرلز قابض ہیں ان کی وجہ سے لوٹ مار , کرپشن, ظلم و جبر اور پورا ملک تباہ ہوگیا ہے
مگر یہ طعنے ان لوگوں {یعنی دینداروں}کو مارتے ہیں جو ملک کے کسی بڑے عہدے پر فائز نہیں
جو خالق و مالک کے اصولوں کے خلاف چلنے کی کوشش کرے گا یونہی گھسٹ گھسٹ کر مرتا ہے
اربابِ اقتدار ان کو اِن کی جگہ یعنی گدھا گاڑی کے پیچھے باندھ دیں تو ہمارا ملک ہواؤں میں اڑے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top