کیا ہم تیار ہیں ؟

حوادثِ_آخری_زماں 22

جارحانہ انداز آزادی کی نشانی ہے
دفاعی پوزیشن کمزوری کی نشانی ہے
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک جنگ بوجوہ کثیر حکمتوں کے دفاعی لڑی
باقی تمام جنگیں جارحانہ لڑی ہیں

آزادی کا دوسرا نام جارحانہ طبیعت ہے
اگر آپ اپنے بچوں کو دشمن سے جارحانہ لڑنا نہیں سکھا رہے تو ان کو غلام بنا رہے ہیں
اور من حیث القوم ہم غلام بن چکے ہیں

بہترین جنگی چال یہ ہے کہ امن کے دنوں میں جنگ کی تیاری کی جائے
صلح کے زمانے میں بھی دشمن کے ٹھکانے پر نظر رہے
نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مسلمان غفلت کی نیند سو رہے ہیں
ہر مذہب نجات دہندہ کا منتظر ہے اور وہ اسی حساب سے آنے والے کے لیئے میدان تیار کر رہے ہیں
اور مسلمان دو نجات دہندہ کے منتظر ہیں حضرت سیدنا عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام اور امام مہدی رضی اللہ عنہ مگر پھر بھی ہم ان کے لیئے کچھ تیاری نہیں کر رہے
آنے والے وقت میں ایک گھمسان کا رن پڑے گا ہر بالا تہ ہو جائے گا اور اعلی اصل مقام پر اعلی ہو جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top