حکمة العرب 29

من غضب منك ولم يفعل فيك شراً اختره صاحباً لك
جسے آپ پر غصہ ہو پھر بھی وہ آپکو نقصان نہ پہنچائے، اسے دوست بنا لیں
یعنی غصے کے باوجود آپ سے سخت کلامی تو کرے مگر جانی و مالی نقصان نہ کرے نہ کرنے کا سوچتا ہو تو اسے دوست بنا لیں۔ وہ مخلص انسان ہے کیونکہ غصہ آنا فطری ہے مگر اسکا ردِ عمل نقصان کی صورت میں کرنا غیر فطری ہے۔
جو غصے میں آپکا لحاظ کرے وہ آپ سے مخلص ہے، اسے ضائع نہ کریں
سید مہتاب عالم
