کسی کے بارے فیصلہ مت کریں

اسلامی_طرزِتربیت 224

الجاحظ نے کہا

وهذا الفرزدق وكان مستهترا بالنساء وكان زير غوان وهو في ذلك ليس له بيت واحد في النسيب وجرير عفيف لم يعشق امرأة قط وهو مع ذلك أغزل الناس شعرا
فرزدق عورتوں کو اہمیت نہ دینے والا اور عورتوں کا دلدادہ تھا مگر اس کے باجود خواتین کے بارے اس کا کوئی شعر نہیں ہے
اور جریر پاکدامن تھا کسی خاتون سے عشق نہیں کیا مگر غزل کہنے میں اس جیسا کوئی نہیں تھا
❗ البیان و التبیین ❗
انسان وہ بھی لکھ دیتا ہے جو وہ خود نہیں ہوتا
شعر گوئی اور تصنیف و تحریر ہمیشہ آپ بیتی نہیں ہوتی جگ بیتی بھی ہوتی ہے
ہمارا لکھنا محض تجربات نہیں ہوتا اکثر مشاہدات بھی لکھتے ہیں
ہر شاعر عاشق نہیں ہوتا بعض اوقات طبیعت میں لطافت و ذوق ہوتا ہے
بعض اندھے منظر کشی ایسے کرتے ہیں کہ آنکھ والے نہیں کر پاتے
بعض حضرات تصوف پر ایسے کلام کرتے ہیں گویا مقامِ ولایت پر فائز ہوں مگر مراتبِ روحانیہ سے خالی ہوتے ہیں
اور بعض لوگ کسی کام میں بہت ماہر ہوتے ہیں مگر عند الناس اُس فن میں غیر مشہور ہوتے ہیں
لہذا کسی کو پردے کے پیچھے پڑھ سن کر کبھی فیصلہ نہ کریں ممکن ہے جسے آپ سیر سمجھ رہے ہو وہ شیر ہو اور جسے شیر سمجھ رہے ہوں وہ مٹی کا ڈھیر ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top