روحانی محسن

اسلامی_طرزِتربیت 223

احسان کیا ہے ؟

ایک اعرابیہ عورت بکری بیچ رہی تھی
کسی نے پوچھا بکری کتنے کی ہے تو اس نے قیمت بتائی
خریدنے والے نے کہا
أحسني
احسان کرو
اعرابیہ نے بکری کی رسی خریدار کے ہاتھ میں تھمائی اور واپس جانے لگی
خریدار نے کہا
یہ کہا ہے
کہنے لگی
تم أنقصي نہیں کہا یعنی یہ نہیں کہا کہ کمی کرو بلکہ کہا أحسني احسان کرو
اور احسان تو سب کچھ چھوڑ دینے کا نام ہے
قیمت میں کمی کا کہتے تو کمی کرتی تم نے احسان کا کہا ہے تو سب کچھ لے لو یہی احسان ہے
احسان بہت بڑا بوجھ ہے یہ گردنوں کو جھکا دیتا ہے دِلوں کو مسخر کر دیتا ہے مگر گھٹیا فطرت و کمی خاندان ہمیشہ احسان فراموش ہوتا ہے
اھلِ عرب کہتے ہیں

ان الانسان عبد الاحسان
انسان احسان کا غلام ہوتا ہے
حدیثِ مبارکہ میں ہے
مَنْ لَا يَشْكُرُ النَّاسَ لَا يَشْكُرُ اللَّهَ
جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ الله رب العزت کا شکر بھی نہیں ادا کر سکتا
❗ ترمذی شریف ❗
آپ پر دو طرح کے لوگ احسان کرتے ہیں
مُن٘عِم جو روحانی انعام کرتا ہے
مُن٘عِم جو مادی انعام کرتا ہے
روحانی انعام کرنے والا استاذ و مرشد و مصنف ہے جسے آپ پڑھتے ہیں
مادی انعام کرنے والا جو آپ کو پیسہ یا منصب یا کوئی شے دے
زمانے کے خرابیوں میں سے ایک خرابی یہ بھی پیدا ہو چکی ہے کہ روحانی منعم کو سب سے بڑھ کر مقام و عزت دینی تھی مگر سب سے کم دی جاتی ہے
جو مال و دولت یا منصب و مقام کا انعام کرے وہ ان داتا بنا لیا جاتا ہے
مولا علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کا فرمان ہے
من علمني حرفا صرت له عبدا
جس نے مجھے ایک حرف سکھایا میں اس کا غلام ہو گیا
جسم پر احسان سے ہزار گنا بڑھ کر قلب و روح پر احسان ہے
یہی وجہ ہے عزت دار علم سکھانے والے کو دنیا کے ہر انسان سے بڑھ کر مرتبہ دیتا ہے
حق بات تو یہ ہے کہ اگر آپ مجھ سے سیکھتے ہیں اگر آپ مجھ سے عقیدے کی بات و اسلامی معلومات سیکھتے ہیں تو میں آپ کی روح کا محسن ہوں
اسی طرح آپ جس سے اسلامی اخلاق و معلومات لیتے ہیں وہ آپ کا روحانی محسن ہے
روحانی محسن کے لیئے کم از کم دعاء کرتے رہا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top