کستوری کہاں سے کیسے حاصل کی جاتی ھے

عشقِ_سیدِ_عالم 28

ہم سب کستوری کے بارے میں سنتے ہیں
لیکن نہیں جانتے کہ اسے کہاں سے حاصل کیا جائے؟

مادہ ہرن کے پیدا ہونے بعد اس کے پیٹ کے نچلے حصے میں گٹھریاں نمودار ہوتی ہیں
جو آہستہ آہستہ پھولنا شروع ہو کر گِرہ کی شکل کی بن جاتی ہیں جنہیں vesicles کہتے ہیں
وقت گزرنے کے ساتھ یہ گرہیں مادہ ہرن کے لیے درد کا باعث بنتی ہیں اور اسے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے پر مجبور کرتی ہیں
اور اسے اپنے جسم سے کسی کھردری چیز مثلاً درختوں یا پتھروں سے رگڑ کر نکالنا پڑتا ہے جیسے بارہ سینگ اپنے سینگ چھڑاتا ہے

ان تھیلیوں میں ایک خوشبودار مادہ پایا جاتا ھے جسے مسک یا کستوری کہتے ہیں
یہ دنیا کے بہترین اور مہنگے عطروں میں سے ایک ہے

بلکہ سنا ہے سونے سے بھی زیادہ مہنگی ہوتی ھے

چائنہ میں ایک مقام ختن ھے جس کے ہرنیوں کی خوشبو سب سے بہترین ہوتی ہے
عربی شعراء نے اس کا کافی ذکر کیا ہے

اعلی امام احمد رضا خان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عرض کرتے ہیں

دندان و لب و زلف و رُخِ شہ کے فدائی

ہیں دُرِّ عدن لعل یمن مشک ختن پھول

حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک خوشبو تو ایسی ہے کہ دنیا کی بہترین خوشبو بھی اسکی دیوانی ہے

دوسری جگہ عرض کرتے ہیں

وَاللہ جو مِل جائے مِرے گل کا پسینہ
مانگے نہ کبھی عِطْر نہ پھر چاہے دُلہن پھول

ہمارے پسینوں سے بو آتی ہے مگر وہ خوشبو گر ایسے ہیں جن کا پسینہ عمدہ خوشبو والا ہے
یہ جنتیوں کی صفت ہے وہ جو کھانا کھائیں گے مشروب پیئیں گے ایک خوشبودار ڈکار اور خوشبودار پسینہ آئے گا سب ہضم ہو جائے گا

ہمارے سرکار دنیا میں بھی جنتیوں کے سردار ہیں

وہ ایسے مہکنے والے ہیں ایسے خوشبو والے ہیں کہ جہاں سے گزر جائیں وہ خوشبو دینے والی جگہ بن جائے
جسے چھو لیں وہ آگے خوشبوئیں تقسیم کرنے والا بن جائے
وہ جس دلہن کو سرکار کا پسینہ ملا اس کی نسلوں میں خوشبوئیں آتی تھی

گزرے جس راہ سے وہ سیِّدِ والا ہو کر
رہ گئی ساری زَمیں عَنْبرِ سارا ہو کر
سیدمہتاب_عالمگزرے جس راہ سے وہ سیِّدِ والا ہو کر
رہ گئی ساری زَمیں عَنْبرِ سارا ہو کر


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top