طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 13
••• لکھائی کی تاثیر اور الفاظ کی تاثیر تیر کی طرح ہے •••
علماء و طلباء کوشش کیا کریں کہ مطالعہ کے لیئے عربی کتب کا انتخاب کریں
جو کتاب آپ مترجم خریدتے ہیں وہ اصل عربی خریدیں
آپ کو عربی و اردو میں زمین و آسمان کا فرق محسوس ہوگا
جس طرح نیک بندوں کی زبان میں ان کے الفاظ میں اثر ہوتا ھے ویسے ہی ان کے لکھے ہوئے کلمات میں بھی اثر ہوتا ھے
صوفیاء و علماء کی کتب کا فیض ان کے اپنے الفاظ میں ہوتا ھے مترجم جیسا بھی باکمال بامحاورہ ترجمہ کرے مگر صاحبِ کتاب کے فیض و کمال کو مکمل منتقل نہیں کر سکتا
عربی زبان کی اہمیت پڑھیں اور کوشش کریں کہ عربی میں مہارت حاصل ہو
آپ چالیس دن اردو کتاب کو ہاتھ بھی نہ لگائیں صرف عربی کتابیں پڑھیں ان شاء اللہ عربی میں مہارت حاصل ہو جائے گی کیونکہ علماء نے فرمایا کہ چالیس میں صفتِ انقلاب ہے جو چالیس دن کوئی کام کرتا ہے وہ اسکی عادت بن جاتا ھے
سبق یاد ہو نہ ہو کتاب سمجھ آئے نہ آئے اردو نہ پڑھیں صرف عربی پڑھیں
سیدنا عمر فاروق نے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنھما کو لکھا
أما بعد، فتفقهوا في السنة وتفقهوا في العربية وأعربوا القرآن فإنه عربي تعلموا العربية فإنها من دينكم، وتعلموا الفرائض فإنها من دينكم
حمد و ثناء کے بعد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سیکھو اور عربیت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو
قرآن کو عربی لہجہ میں پڑھو
عربی سیکھو کیونکہ یہ تمہارے دین کی زبان ہے
فرائض (علمِ میراث)سیکھو کیونکہ یہ تمہارا دین ہیں
سیدنا عمر نے عربی سیکھنے کو فرائض (علمِ میراث)سیکھنے کے ساتھ ذکر کیا ہے کیونکہ فرائض کی سمجھ وہی پائے گا جو عربیت میں ماہر ہوگا وہ احکامِ شرعیہ کو بخوبی سمجھ پائے گا
ایک اور جگہ سیدی عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا
تَعَلَّمُوا الْعَرَبِيَّةَ فَإِنَّهَا تُثَبِّتُ الْعَقْلَ وَتَزِيدُ فِي الْمُرُوءَةِ~
عربی سیکھو کیونکہ عربی سیکھنا عقل کو مضبوط کرتا اور مروت میں اضافہ کرتا ھے
یہ بات جہاں اپنی جگہ پر خود حق ہے وہیں تجربہ بھی ہے
کہ عربی کتاب عربی عبارت سے مسئلہ جیسے سمجھ آتا ھے جیسے نکات سامنے آتے ہیں جیسے فیوض و برکات نصیب ہوتے ہیں ویسے اردو میں پڑھنے سے لطف و قرار نہیں ملتا`
عربی پڑھنے سے طبیعت نکھرتی اخلاق سنورتے اور عقل بڑھتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
