طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 12
••• دینی معاملات میں آداب کے طریقے •••
شیخ محمد عوامہ عرب کے محقق عالم ہیں عبد الفتاح ابو غدۃ کے شاگرد اور علامہ کوثری کے عقیدت مند ہیں
انکی ایک کتاب ادب الاختلاف فی مسائل العلم بہت لاجواب کتاب ھے
میں سمجھتا ہوں اس کتاب کا مطالعہ ہر حقیقی مفتی یا فیسبکی مفتی پر لازم ہونا چاہیئے
ہر وہ شخص جو اختلافی موضوعات پر تقاریر یا تصانیف کرتا ہے ہر وہ انسان جو سوشل میڈیا پر دین کا کام کرتا ھے اسکو یہ کتاب لازمی لازمی پڑھنی چاہیئے
چند باتیں لکھتا ہوں
(1) صحابہ کرام سے اختلاف ممکن ہے
یہ مجتہد کیساتھ خاص ھے
امام مالک سے پوچھا گیا کہ صحابہ کے اختلاف میں کیا کہتے ہیں فرمایا خطاء و صواب یعنی خطاء بھی ممکن اور درستی کا امکان بھی ہے
(2) ہر صحابی کا ہر فعل قابلِ تقلید نہیں اور نہ ان سے اختلاف دین سے نکالتا ھے
سمرہ بن جندب شراب کی بیع جو جائز کہتے تھے ابو طلحہ روزے کی حالت میں اولے کھانے سے روزہ نہ ٹوٹنے کے قائل تھے
اور اکسال سے غسل فرض نہیں ہوتا مولا علی و عثمان غنی رضی اللہ عنھما کے نذدیک
{اکسال بغیر انزال کے دخول کہو کہتے ہیں}
(3) صحابہ کا اختلاف رحمت اور اجماع حجت ہے
عمر بن عبد العزیز کہتے ہیں کہ مجھے یہ پسند نہیں کہ صحابہ کا اختلاف نہ ہو بلکہ انکا اختلاف رحمت ہے کیونکہ اگر وہ اختلاف نہ کرتے تو ان سے اختلاف کرنے والا ہلاک و تباہ ہوجاتا ان کا اختلاف آسانی کا سبب ہوتا ھے
(4) لوگوں کی دلجوئی کے لئیے مستحب کو ترک کرنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ مصلحت شرعیہ مستحب سے بڑی ہے
••• یہ بڑے نکتے کی بات ہے •••
(5) امام ذہبی نے فرمایا کہ علماء کا باھم اختلاف فروع میں تو بہت ہے اصول میں بھی ہے مگر کم اور علماء سے اغلاط و تفردات ہوتے رہتے ہیں مگر ھم یہی کہیں گے قیاس یا تاویل کی وجہ سے فلاں عالم سے غلطی ہوئی مگر ان کا مستدل قران و حدیث اور انکی نیت درست ہے
(6) پھر علماء کے آپس میں اختلاف کی وجہ سے جو کلام جاری ہوتا ھے اسکی امثلہ اور بہترین وضاحت کی کہ علمی اختلاف میں زبان و لب و لہجہ اچھا ہی رکھا جائے
اختلاف کے باوجود کبار ائمہ نے معتزلہ و روافض و نواصب و کرامیہ وغیرہ سے علم سیکھا محدثین نے احادیث سماعت کیں
شرح تہذیب و مائۃ عامل کون نہیں جانتا سیبویہ کو کون نہیں جانتا جار اللہ زمخشری کی علمیت کا کون قائل نہیں جاحظ و نظام کے بغیر بلاغت کیسے سمجھیں جائے
جبکہ یہ سب معتزلہ تھے
ناپسندیدگی بدمذہب کے برے مذہب سے ہو نہ کہ اس کے دین پر ہی سوال اٹھایا جانے لگے!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
