قابلِ_تقلیدخواتین 8
ان پاکباز ماؤں میں سے جن کی معرفتِ الٰہی اور عقل و دین میں کاملیت کی گواہی اکابر اولیاء نے دی ایک خاتون ام علی بھی ہیں
° یہ احمد بن خضرویہ بلخی کی زوجہ محترمہ ہیں °
یہ امیر زادی تھیں پھر اپنے شوہر کی دنیا سے بے رغبتی دیکھ کر سارا مال راہ خدا میں تصدق کر دیا
جبکہ آج کل خواتین شوہر کے سر ہوتی ہیں ہمیں حلال یا حرام کہیں سے بھی بھر بھر کے لا دو
انہوں نے اکابر اولیاء سے ملاقات کی اور ان سے فیض پایا جن میں ابو الحفص نیشاپوری اور بایزید بسطامی کا نام آتا ہے
حضرت بایزید بسطامی سے تصوف کے مسائل پوچھا کرتی تھیں
ابو الحفص نیشاپوری فرماتے ہیں کہ میں خواتین سے تصوف کے معاملات میں بات کرنا مکروہ جانتا تھا حتیٰ کہ میری ملاقات ام علی سے ہوگئی تب میں نے جانا کہ اللہ رب العزت جہاں چاہے اپنی حکمت و معرفت رکھ دیتا ہے
یعنی یہ بہت بڑی عارفہ و حکیمہ تھیں
سیدی بایزید بسطامی نے فرمایا
جو تصوف کا رنگ اختیار کرنا چاہے وہ ام علی جیسی تصوف والی ہمت لائے
° بلخ کی ایک خاتون ام علی کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میں آپ کی خدمت کر کے اللہ رب العزت کا قرب پانے آئی ہوں °
فرمایا
اللہ رب العزت کی خدمت کر کے میرا قرب پانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟
یعنی رب العالمین کی اطاعت کرو سب تمہارے ہو جائیں گے
گزرے زمانوں میں خواتین علم کی انتہاؤں پر بھی تھیں اور عمل کی انتہاؤں پر بھی تھیں مگر صد افسوس آج کی خواتین جہالت و بے عملی میں دونوں ایک ساتھ ماہر ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
