محبت پر کلام فرمانے والے اولیاء کرام

قابلِ_تقلیدخواتین 7

سیدہ مریم بصریہ رضی اللہ عنھا عارفہ کاملہ خاتون تھیں
یہ سیدہ رابعہ بصریہ کی خدمت کیا کرتی تھیں
°°° ان کی ایک خاص خصوصیت تھی کہ یہ محبت کے بارے نفیس کلام کیا کرتی تھیں °°°

جب یہ محبت کے علوم کا سنتی تھیں تو ان کی عقل گم ہو جاتی اور پر سکون ہو جاتی تھیں

روایت میں ہے
سیدہ مریم رضی اللہ عنھا ایک واعظ کی مجلس میں حاضر ہوئیں جو محبت پر کلام کر رہا تھا آپ سن کر برداشت نہ کر سکیں زمین پر گری اور وفات پا گئیں
یہ ساری رات عبادت کرتی تھیں
(طبقات الصوفیہ للازدی)

محبت پر کلام کرنا صوفیاء کرام میں رائج شدہ ایک خاص طریقہ و انداز ہے
جس میں وہ کبھی صراحتاً کبھی اشارتاً محبت کی بات کرتے ہیں
کبھی مجازی کی مثالیں کبھی حقیقی کے کمالات بیان کرتے ہیں
سید الطائفہ جنید بغدادی رضی اللہ عنہ کا نام بھی ان مبارک ہستیوں میں آتا ہے جو محبت لاجواب کلام فرمایا کرتے تھے

صوفیاء کی تمام کتب میں کہیں نہ کہیں محبت کا ذکر ضرور ہوتا ہے اور اس کی تفہیم میں مجازی محبت کی مثالیں مذکور ہوتی ہیں
مگر وہاں مراد ہرگز دنیاوی محبت نہیں ہوتی نہ اس کی یہ ترغیب ہوتی ہے
بہر حال آج کی خواتین بھی راتوں کو جاگتی ہیں مگر موبائلز پر اور مریم بصریہ بھی جاگتی تھیں مگر قرآن پر نماز پر بس یہی فرق ہے جو امت کی عظیم مائیں بناتا ہے اور امت کی ناکام بیٹیاں بناتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top