مومن کی آواز بھی اسے پسند ہے

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 117

الله وحده لا شريك فرشتوں کو فرماتا ہے

ارجعوا فإني أحب أن أسمع صوته
لوٹ جاؤ میں اس بندے کی آواز سننا پسند فرماتا ہوں

( الترغیب و الترھیب )
یعنی جب بندے پر مصیبتیں آتی ہیں اور پھر بھی الحمد للہ کہتا ہے تو فرشتے بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتے ہیں مالک جیسے تو نے حکم دیا ہم نے ویسے ہی اس پر بلائیں ڈالی ہیں تو رب العزت فرماتا ہے
لوٹ جاؤ میں اس کی آواز سننا پسند فرماتا ہوں

الله الله
ہمارا رب کتنا کریم ہے
گناہ گار مومن کی استغفار والی آواز پسند فرماتا ہے
صبر کرنے والے مؤمن کی حمد و شکر کرنے والی آواز پسند فرماتا ہے
یہ محض اس کا کرم کرم اور کرم ہے کہ ہمیں مؤمن پیدا فرمایا پھر ہماری خطاؤں پہ نہ صرف پردے ڈالتا ہے بلکہ ان کو معاف فرماتا ہے بلکہ سچے دل سے توبہ کرنے والے کے گناہ نیکیوں میں بدل دیتا ہے
الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه مباركا عليه كما يحب ربنا ويرضى
سیدمہتاب_عالم# ✍️

1 thought on “مومن کی آواز بھی اسے پسند ہے”

Comments are closed.

Scroll to Top