مشہور و معروف میں فرق

مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 2

المشہور ھو المعروف عند الجماعۃ الکثیرۃ
مشہور وہ جو ایک بڑی تعداد کے ہاں جانا پہچانا ہو

والمعروف معروف وان عرفہ واحد
اور معروف وہ جو جانی پہچانی ہو اگرچہ صرف ایک شخص اسے جانتا ہو
سیدنا عبد اللہ بن مسعود کا فرمانِ ذی شان ہے
كونوا ينابيع العلم مصابيح الهدى أحلاس البيوت سرج الليل جدد القلوب خلقان الثياب تعرفون في السماء وتخفون على أهل الأرض

علم کے چشمے بن جاؤ
[یعنی علم سیکھو پھر سکھاؤ]

ہدایت کے چراغ بن جاؤ
[ یعنی لوگ تم سے ہدایت پائیں خیر کی دم بن کے رہو شر کا سر نہ بنو]

اپنے گھروں میں رہا کرو
[ یہ حکم مَردوں کو ہے کہ بلا ضرورت باہر نہ نکلو]

راتوں کے چراغ بن جاؤ
[ یعنی رات کو عبادت کیا کرو کیونکہ جو رات کو عبادت کرتا ہے آسمان کے فرشتے کو وہ یوں چمکتا ہوا نظر آتا ہے جیسے زمین والوں کو آسمان پر ستارہ چمکتا نظر آتا ہے]

دِلوں کو تازہ کرتے رہو
[ دنیا کی محبت سے پاک رکھو کلمہ شہادت و صدقہ کرنے سے دل تازہ رہتا ہے]

کپڑے پرانے پہنا کرو
[ کیونکہ پرانے کپڑے پہننے سے دل نرم ہوتا ہے اور عاجزی پیدا ہوتی ہے]

تم آسمان میں پہچانے جاؤ گے
[ کہ آسمان کے فرشتے تمہاری دعاء میں آمین کہیں گے تم پر مصیبت آنے پر تمہارے لیئے دعاء کریں گے]

اور زمین میں پوشیدہ رہو گے
[ کیونکہ الله رب العالمین کو شہرت پسند کرنے والا آدمی پسند نہیں ہے]

دل میں اتر جانے والے کلمات ہیں
یہاں آخری کلمات آسمان میں پہچانے جاو گے سے مراد شہرت ہے

ہمارے ہاں مشہور و معروف ہستی کہا جاتا ہے یعنی وہ جسے خاص و عام جانتے ہوں
لیکن لطیف یہ سا فرق ان دونوں کے درمیان ملحوظ رکھنا چاہئے
مشہور شہرت سے کہ جس کی پہچان کثیر کو ہو
جبکہ معروف عرف سے سے کوئی ایک بھی جانتا ہو
معروف کا ایک معنی اچھی بات اور دعاء بھی ہے
ارشادِ رب العالمین ہے
قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ وَّ مَغْفِرَةٌ خَیْرٌ مِّنْ صَدَقَةٍ یَّتْبَعُهَاۤ اَذًىؕ-وَ اللّٰهُ غَنِیٌّ حَلِیْمٌ
اچھی بات اور معاف کر دینا ایسے صدقہ سے بہتر ہے جس کے بعد اذیت دینا ہو اور بے شک الله بے پرواہ حلم والا ہے
تفسیر قرطبی میں قول معروف کی تفسیر میں کہا معروف سے مراد اچھی بات ہے
الغرض دعاء کیا کریں الله رب العزت ہمیں زمین پر گمنام اور آسمان پر مشہور کرے
دنیا میں شہرت نیک و بد دونوں کو مل جاتی ہے مگر آسمان پر وہی مشہور و معروف ہوتا ہے جو نیک ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top