اسلامی_طرزِتربیت 26
ابن رجب حنبلی کے لطائف المعارف میں فرمایا
“من رحم في رمضان فهو المرحوم ومن حرم خيره فهو المحروم ومن لم يتزوَّد لمعاده فيه فهو ملوم”
جس نے رمضان میں رحم کیا وہ مرحوم {اس پر رحم کیا گیا} ہے
اور جس سے رمضان کی خیر روک دی گئی وہ محروم {بد قسمت} ہے
اور جس نے رمضان میں آخرت کے دن کے لیئے تیاری نہیں کی وہ {ملوم ملامت کیا گیا} ہے
ہماری کوشش مرحوم بناتی ہے یا محروم یا ملوم بناتی ہے
ابن الجوزی نے فرمایا
قبر والے مسلمانوں کو دنیا میں ایک دن کے لیئے واپس جانے کا اختیار دیا جائے تو وہ رمضان کا دن اختیار کریں گے
رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے تو اس میں رحمتیں برکتیں سمیٹیں
موبائل کا غیر ضروری استعمال چھوڑ دیں
زبان کا استعمال درست کریں
بعض علماءِ اسلام کے نزدیک جھوٹ اور غیبت آف روزہ ٹوٹ جاتا ہے
جیسے کھانے پینے سے ٹوٹ جاتا ہے
روزہ کھانے پینے جماع سے رک جانے اور خواہشاتِ نفسانیہ کی مخالفت کا نام ہے
سحری سے افطاری تک کھانے پینے سے رک جانا تو صحت درست کرتا ہے
نظامِ انہضام بہتر کرتا ہے
معدے کو مضبوط کرتا ہے
اور روح کو پاک دل کو صاف کرنے کے لیئے غیبت و چغلی حسد و تکبر بدگمانی و بد نگاہی فلمیں ڈرامے و مزاحیہ شوز وغیرہ دیکھنے سے بچنا ضروری ہے
روح صاف نیکی کرنے اور گناہوں سے باز رہنے سے ہوتی ہے
نیت کریں کم از کم رمضان المبارک میں صغیرہ و کبیرہ گناہ نہیں کریں گے`
اس کی برکت سے الله رب العالمین رمضان کے بعد بھی گناہوں سے بچائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
