اسلامی_طرزِتربیت 27
علماء کرام نے فرمایا
من عاش بالمکر مات بالفقر
جو زندگی بھر مکر و فریب کرتا رہا وہ غربت و تنگدستی کی حالت میں مرتا ہے
مکر دھوکہ فریب ان سب سے مراد صرف لوگوں کے مال و اسباب لوٹنا نہیں
بلکہ نا حق طریقے سے چرب زبانی سے یا حرام طریقے سے لوگوں کی جیب سے مال نکلوانا اگرچہ لوگ اپنی مرضی سے دیں
جیسے فنکار،اداکار،گلوکار،وغیرہ ہیں
ہمارا مشاہدہ بھی ہے کہ ایسے انسان کچھ عرصہ ٹھاٹھ باٹھ سے گزارتے ہیں
مگر پھر ہمیشہ کے لیئے گمنامی میں چلے جاتے ہیں اور پھر جو ان فقر و فاقہ ذلت و رسوائی مسلط ہوتی ہے
اس کی بے شمار مثالیں ہمارے سامنے ہیں
بہت سے نام میرے سامنے ہیں جو اداکاری کے کچھ ایام عروج پر رہے پھر وہ گم ہوگئے جب سامنے آئے
تو کبھی
ایک وقت کی روٹی کو ترستے
کبھی گلیوں میں مانگتے
کبھی گھر سے نکالے ہوئے
کبھی موذی مرض میں مبتلاء
کبھی علاج کے لیئے حکومت کی منتیں کرتے ہوئے
یہ صرف اسی وجہ سے جو رب ذوالجلال نے فرمایا
وَأَنَّ اللهَ لا يَهْدِي كَيْدَ الْخَائِنِينَ
بے شک اللہ خیانت کرنے والوں کے مکر کو ھدایت نہیں دیتا
یعنی وہ اپنے مکر و فریب کے سبب دنیا و آخرت میں کامیاب نہیں ہو پائیں گے
لہذا اپنی اولاد کو مکر و فریب سے دور رکھیں اور خود مال و دولت جلدی اور زیادہ کمانے کے چکر میں مکر و فریب سے دور رہیں
ورنہ بہت سے مشہور اداکاروں و فنکاروں کے نام آپ کے ذہن میں آرہے ہوں گے
ان کی عاقبت کا سوچ کر باطل سے حق کی طرف پلٹ جائیں
اسی میں عافیت ہے `
✍️ #سیدمہتاب_عالم
