اسلامی_طرزِتربیت 108
ایک بادشاہ نے اپنے وزراء سے پوچھا کہ ماحول کا اثر زیادہ ہوتا ہے یا تربیت کا اثر زیادہ ہوگا ہے ؟
ایک وزیر بولا جناب ماحول کا اثر زیادہ ہوتا ہے
دوسرا وزیر اس کی مخالفت میں کہنے لگا جناب تربیت زیادہ پر اثر ہوتی ہے
بادشاہ نے کہا تم دونوں اپنی اپنی بات کو دلیل سے ثابت کرو اور جو ثابت نہ کر سکا اس کا سر اتار دیا جائے گا
ایک ہفتے کا وقت مقرر ہوا تو آٹھویں دن دربار میں حاضری تھی
جس نے کہا کہ تربیت کا اثر زیادہ ہوتا ہے وہ دربار میں داخل ہوا تو اس کے ارد گرد دو درجن بلیاں تھیں
جن کے سروں پر موم بتیاں تھیں
اور وہ موم بتیاں اٹھا کر بادشاہ کے سامنے آداب بجا لائیں اور سجدہ کیا
اور پھر ہر وزیر کے سامنے جا کر جھکنا شروع کیا اور آخر کار ایک قطار میں کھڑی ہوگئیں
وزیر نے مسکرا کر کہا
جناب عالی
بلی انسان کو دیکھ کر بھاگتی ہے مگر میں نے ایسی تربیت کی کہ انسانوں کی طرح آداب بجا لائیں اور ترتیب سے کھڑی ہیں
بادشاہ نے دوسرے وزیر کو جلال بھری نگاہ سے دیکھا کہ تم تو کہتے تھے ماحول کا اثر زیادہ ہوتا ہے
اب ثابت کرو
مگر وہ بولا حضور میں فی الحال کچھ ثابت نہیں کر سکتا مجھے ایک ہفتہ مزید دے دیں
بادشاہ نے کہا ٹھیک ہے
اگلا ہفتہ بھی گزر گیا اس کے پاس ثابت کرنے کو کچھ نہ تھا
تو یہ وزیر تمام گھر والوں کو الوداع کہ کر بیوی بچوں کو وصیتیں کر کے نکل آیا
کہ آج بھی ثابت کرنے کو کچھ نہیں ہے
لہذا موت پکی ہے
بھاری قدموں سے بادشاہ کے محل کی طرف چل پڑا
ایک فقیر کی کٹیا کے پاس ہمت ہار کے بیٹھ گیا
- فقیر نے وزیر کا رنگ پھیکا پڑتا ہوا دیکھا تو پوچھ لیا کہ کیا بات ہے•
وزیر نے ماجرا کہ سنایا
فقیر نے کہا بیٹا یہ تو مسئلہ ہی نہیں ہے میں تمہیں ایک ترکیب بتاتا ہوں تم جیت جاؤ گے
فقیر نے اس کو کچھ کہا
تو وزیر جلدی سے اٹھ کھڑا ہوا
آج دربار بھرا ہوا تھا
وزیر پہنچا تو بادشاہ نے کہا آج پھر خالی ہاتھ آئے آئے ہو لگتا ہے ثابت کرنے کو کچھ نہیں ہے
° وزیر بولا حضور دوسرے وزیر کو آنے دیں پھر ثابت کر دوں گا °
اتنے میں دوسرا وزیر محل میں داخل ہوا اس کے ارد گرد پہلے کہ طرح بلیاں گھوم رہی تھیں
بلیوں نے پہلے کی طرح سجدہ کیا ایک قطار میں کھڑی ہوگئیں
اسی وقت پہلے وزیر نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور ایک چوہا نکال کر بلیوں کے سامنے چھوڑ دیا
بس پھر کیا تھا
بلیاں چوہے کے پیچھے بھاگنے لگیں
ان کے سروں پر رکھی موم بتیاں محل کے پردوں پر گریں اور پردوں کو آگ لگ گئی
پردوں سے آگ پورے محل میں پھیل گئی اور سارا محل شاہی جل گیا
بمشکل آج بجھائی گئی
دربار پھر سجایا گیا
تو بادشاہ چوہے والے وزیر کو قہر بھری نگاہوں سے دیکھنے لگا کہ یہ کیا کیا؟
وزیر کہنے لگا
حضور میں مانتا ہوں تربیت اثر کرتی ہے
تبھی تو بلیاں موم بتیاں اٹھا کر آپ کو سجدہ کر رہی تھیں
° مگر یہ بھی سچ ہے کہ ماحول بھی بہت اثر کرتا ہے °
حضور دیکھیں تربیت یافتہ بلیوں کے ماحول میں صرف ایک چوہے کے آنے سے ماحول پر کیا اثر پڑا آپ کا سارا محل جل گیا
بس ثابت ہوا کہ تربیت اپنا اثر رکھتی ہے مگر ماحول میں تبدیلی تربیت کو بگاڑ دیتی ہے
” آپ اپنے بچوں کو صرف تربیت کے دم پر ایک اچھا انسان نہیں بنا سکتے “
جب تک اچھا ماحول فراہم نہ کریں
دنیا داروں کی تربیت دنیادای کا ماحول بچے کو دنیا دار بنائے گا
دین داروں کی تربیت دین داری کا ماحول بچے کو دین دار بنائے گا
علماء و فقہاء و مفسرین کی تربیت و ماحول بچوں کو عالم و فقیہ و مفسر بنائے گا
بے عمل بے نمازی،دین بے اساتذہ کی تربیت و ماحول بچوں کو بے عمل بے نمازی اور دین سے بے زار بنائے گا
لہذا اپنے بچوں کو عالم باعمل بنانے کے لیئے اچھی تربیت اچھا ماحول فراہم کریں
اور • فی الوقت دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ للبنین و للبنات آپکے بچوں بچیوں کو اچھا ماحول اور بہترین تربیت فراہم کرتے ہیں` •
بچوں اور بچیوں کو درس نظامی عالم کورس میں داخل کروا کر بہترین تربیت و ماحول فراہم کر کے اچھا انسان بنائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
