اسلامی_طرزِتربیت 107
ابن رجب حنبلی نے فرمایا
انتظار الفرج عبادة فإن البلاء لا يدوم
مصیبت کے ایام میں خوشی کے دنوں کا انتظار کرنا عبادت ہے
کیونکہ مصیبت ہمشیہ نہیں رہتی ہے
خوشی و آسانی کا انتظار ضرور کریں مگر شکوہ و شکایت سے کلیتاً پرہیز کریں
ورنہ عبادت نہیں ہلاکت ہوگی
خلاقِ عالم جل جلالہ نے فرمایا
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍ
ہم نے انسان کو مشقت میں رہتا پیدا کیا
انسان پیدائش سے لیکر موت تک ہمشیہ مشقت و آزمائش میں رہتا ہے
رونے , واویلا کرنے , آہ و فغاں کرنے سے وہ مشقت ختم نہیں بلکہ اس کی اذیت بڑھ جاتی ہے
روایت میں آیا ہے کہ جب سیدنا آدم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی مٹی گوندھی گئی تو مسلسل چالیس سال غم کی بارش ہوئی
••• اسی وجہ سے انسان میں رنج و حزن موجود رہتا ہے •••
مسلسل تکالیف سہنا اور ان پر صبر کرنا اعلی ایمان والوں کی نشانی ہے
اھلِ غزہ کی مثال ہم سب کے سامنے ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
