قلم کی طاقت تلوار سے زیادہ ہے

ذاتی_مطالعہ 146

مرأة الزمان میں سبط ابن جوزی نے حضرت سلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کا ایک فرمان نقل کیا

لا تظنوا أني ملكت البلاد بسيوفكم بل بقلم الفاضل
تم یہ گمان نہ کرو کہ میں شہروں کا مالک تمہاری تلواروں کی وجہ سے ہوا بلکہ میں شہروں کا مالک قاضی فاضل کے قلم کی وجہ سے ہوا
« مرآۃ الزمان »
ان قاضی صاحب کا نام عبد الرحیم بن علی ہے
اور یہ قاضی فاضل کے نام سے مشہور ہیں
ملک کے امورِ داخلہ بلکہ امور خارجہ بھی ایک ایماندار عادل جج قاضی کی وجہ سے قائم ہوتے ہیں
قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت ہے
تلوار گردن اتارتی ہے جبکہ قلم گردن جھکانے پر مجبور کر دیتا ہے
تلوار کی ضرب ظاہری جسم پر پڑتی ہے جبکہ قلم کی ضرب دل پر پڑتی ہے جس سے اچھا معاشرہ تشکیل پاتا ہے
اسی لیئے ایوبی نے اپنی فتوحات قاضی کے قلم کی طرف منسوب کی ہیں
جہاں عدل و انصاف نہ ہو روئے زمین پر وہ بدترین ملک ہے

اللہ رب العزت قیامت کا پچاس ہزار سالہ دن اسی لیئے قائم فرمائے گا کہ عدل و انصاف کا جو وعدہ ہے وہ پورا کرے
تو مخلوق کس طرح عدل و انصاف سے مستغنی رہ سکتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top