عام مسلمان غیر مسلم سائنس دان سے کروڑ گنا زیادہ عقلمند ہے

ذاتی_مطالعہ 80

امام ابو منصور موھوب بن احمد الجوالیقی عربیت کے امام تھے
عباسی خلیفہ المقتفی لامر الله کی پانچوں نمازوں کے امام تھے
جب پہلی بار خلیفہ سے ملاقات کے لیئے حاضر ہوئے تو یوں سلام کیا
السلام علی امیر المومنین و رحمۃ اللہ و برکاتہ
خلیفہ کا طبیبِ خاص ھبۃ الله بن صاعد جو کہ عیسائی تھا کہنے لگا اے شیخ امیر المومنین کو یوں سلام کیا جاتا ہے ؟
[مقصد تھا جھک کر غیر شرعی طریقے سے سلام کریں]
امام الجوالیقی نے اس کی طرف توجہ ہی نہیں کی اور خلیفہ کو فرمانے لگے
امیر المومنین میں نے آپ کو وہ سلام کیا وہ جو سنت کے مطابق ہے پھر سنت سلام کی حدیث شریف بیان کی اور پھر کہنے لگے
لو حلف حالف أن نصرانيا أو يهوديا لم يصل إلى قلبه نوع من أنواع العلم على الوجه المعتبر لما لزمته كفارة لأن الله ختم على قلوبهم ولن يفك ختم الله إلا الإيمان
اگر کوئی انسان قسم اٹھائے کہ کسی عیسائی یا یہودی کے دل تک علم کی کوئی قسم معتبر طور پر نہیں پہنچی تو اس کی قسم سچی ہوگی اس پر کفارہ لازم نہیں ہوگا کیونکہ قرآن کے حکم کے مطابق الله رب العزت نے ان کے دِلوں پر مہر لگا دی ہے اور الله رب العزت یہ مہر ایمان کے بغیر نہیں مٹائے گا
حیاۃ الحیوان للامام الدمیری جلد 1 صفحہ 140
یہ میں اکثر کہتا ہوں جنہوں نے ستاروں کو مسخر کر لیا سمندروں کی تہوں میں اتر گئے کہکشاؤں کا سفر کر لیا صحراؤں کو گلشن بنا دیا پہاڑوں کو کاٹ کر راہگزر بنا لیا دریاؤں کے رخ موڑ دیئے انسان و جانوروں کے اجسام میں رد و بدل کر لیا حتی کہ موسموں پر قابو پا لیا روبوٹ بنا کر معرکہ سر انجام دے لیا مگر کائنات کے مالک و خالق کی وحدانیت کا اقرار نہ کیا دنیا کے راز سمجھ لیئے مگر توحید کو نہ سمجھا وہ جاہل ترین بندہ ہے
اس نے کما حقہ علم نہیں سمجھا یہی امام جوالیقی کا فرمان تھا
توحید جو کہ کائنات کی سب سے بڑی اور واضح حقیقت ہے اسے نہ سمجھنے والا سائنس دان گدھا گاڑی چلانے والے مسلمان سے لاکھ کروڑ گنا بڑا جاہل ہے وہ مسلمان اس سائنس دان سے کروڑ درجہ عقل مند ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top