عجیب پرندہ

عجائباتِ_عالم 50

ھے Great Bowerbird اس عجیب و غریب پرندے کا نام


اور یہ فطرت کے حسین مظاہر میں سے ایک منظر بناتا ھے
یہ عقلِ انسانی کو حیران کر دیتا ھے یہ ایک گھونسلہ تیار کرتا ھے یہ ایک ہزار کے قریب تنکوں سے تیار کرتا ھے
اور پھر گھونسلے کو مختلف رنگ برنگے پھولوں پتوں پھلوں پروں کپڑے کے ٹکڑوںںحتی کہ پلاسٹک کی اشیاء سے سجاتا ھے
یہ صرف اس لیئے کرتا ھے تاکہ ہونے والی بیگم کو شادی پر راضی کر سکے
اس کا گھونسلہ تقریباً دس ماہ میں تیار ہوتا ھے
بعض اوقات نر اپنے رقیب دوسرے نر کے گھونسلے سے سامان چرا لیتا ھے
دس ماہ کی مسلسل محنت کے بعد جب گھونسلہ تیار ہوجاتا ھے تو یہ پرندہ اپنی منگیتر کو بلا کر مخصوص قسم کا رقص کرتا ہے تاکہ منگیتر کو متاثر کر سکے اور اسے اپنی زوجہ بنا سکے
اگر مادہ اس کے گھونسلے کی سجاوٹ اور رقص سے متاثر ہو کر راضی ہوجاتی ہے تو ساتھ ہی نیا گھونسلہ بنانا شروع کر دیتی ہے یہ مادہ کی جانب سے پیغامِ نکاح کے قبول ہونے کی نشانی ہے
کچھ نر ایک موسم میں کئی کئی مادہ سے شادی کر لیتے ہیں اور کچھ کسی ایک سے بھی نہیں کر پاتے
یعنی یہ نر کا ہنر ہوتا ھے وہ کتنی بیویاں متاثر کر سکتا ھے
یہی حال کچھ انسانوں کا ہے جس کے پاس مال و دولت ہے وہ اچھے گھر گاڑی کاروبار کے بل بوتے پر کسی بھی خاتون سے شادی کر سکتا ھے مگر غریب تنہاء رہ جاتا ھے
اللہ رب العزت کی مخلوقات کے نرالے رنگ ہیں اور جانوروں کے انوکھے کام ہیں جو ہم نے الگ تحریر میں جمع کیئے تھے
جن میں سے ایک یہ کہ گلہری ایسا جانور ہے جو اپنی مادہ کو محبت میں پھول پیش کرتا ھے

انسان غور کرے تو قدرت کے نظاروں میں اصول و محبت و نظام و توازن واضح محسوس کرے گا یہ سب ایک ذات کی یکتائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top