عجائبات پڑھیں

عجائباتِ_عالم 32

یہ رومانیہ کا ہویا پیکیو جنگل ہے
اور 250 ہیکٹر سے زیادہ پر محیط ہے اسے زمینی برمودا کہا جاتا ہے
اس جنگل میں رونما ہونے والے بہت سے عجیب و غریب واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں کئی لوگ پراسرار طور پر غائب بھی ہوئے ہیں
جنگل میں آنے والے سیاحوں کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ان کو دیکھ رہا ہے
حتی کہ ان کے اس جنگل کے درخت بھی گھورتے ہوئے لگتے ہیں
چین, جاپان اور تائیوان کے علاقوں میں ایک قسم کا درخت پایا جاتا ہے
جس میں واضح طور پر آنکھیں نظر آتی ہیں
کیسا محسوس ہوتا ہوگا جب کوئی پہلی بار اندھیرے میں ان کا سامنا کرتا ہوگا
بے شمار بڑی بڑی آنکھیں اسے گھور رہی ہوں گی
اس درخت کے بیجوں سے صابون اور پٹھوں کے لیئے تیل نکالا جاتا ہے
بہر حال زمینی برمودا کے اس جنگل میں جو چیز سب سے عجیب ہے وہ اس نے ٹیڑھے درخت ہیں

کہا جاتا ہے اس جنگل میں ایک بار بھیڑوں کا ریوڑ بھی گم ہوگیا تھا جس کا اج تک کچھ علم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہے
اس جنگل کے زیادہ اندر جانے والوں کو متلی ,چکر اور عنودگی جیسی کیفیت بھی طاری ہوجاتی ہے
دنیا عجائب و غرائب سے بھری پڑی ہے مگر لوگ جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنے شوق پورا کرتے ہیں اور پراسرار جگہوں کے بارے جاننے کی کوشش کرتے ہیں اور بعض اوقات جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں
عجائباتِ عالم دیکھنے , پڑھنے , سننے کا مقصد انسان اللہ وحدہ لاشریک کی مخلوق میں غور و فکر کرے اور پھر رب العالمین پر ایمان مضبوط کرے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top