عجائباتِ_عالم 33
جنتیوں کو جو سب سے پہلے کھانا دیا جائے گا وہ اس مچھلی کی کلیجی ہوگی جس پر زمین قائم ہے
قرآن کریم میں ہے
ن والقلم وما یسطرون
نون کی قسم اور جس سے وہ لکھتے ہیں اس کی قسم
اس کی تفسیر میں ابن ابی شیبہ ابن ابی حاتم وغیرہ میں سیدی عبد اللہ بن عباس سے مروی کہ فرمایا
اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا فرمایا تو اس نے جو کچھ ہونے والا تھا سب کچھ لکھ دیا
پھر پانی کا بخار پیدا فرمایا اس سے آسمان پیدا فرمائے پھر نون یعنی مچھلی پیدا فرمائی اس کی پیٹھ پر زمین کو رکھا تو وہ مچھلی ہلنے لگی تو اللہ تعالیٰ نے پہاڑ پیدا فرمائے جن سے زمین کی مضبوطی ہے
رب العالمین کی کائنات کے راز نہ عقول انسانی میں آ سکتے ہیں نہ قلوبِ بشر میں سما سکتے ہیں
ہم الحمد للہ مسلمان ہیں ایمان بالغیب رکھتے ہیں
چونکہ چناں کہ اگر مگر سے بری ہو کر اللہ ربّ العزت کے ہر فرمان اس کے ہر رسول کی ہر بات پر یقین رکھتے ہیں
ان شاء اللہ اھل عیال کے ساتھ مل کر نون یعنی اس مچھلی کی کلیجی کھائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
