عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 102
لا تبحث عن أشخاص فالأشخاص يأتون كهدايا في طريق بحثك عن نفسك
محبت کے لیئے لوگوں کو تلاش نہ کرو لوگ تو تمہارے پاس یوں آئیں گے جیسے تحائف آتے ہیں مگر اس وقت جب تم اپنے آپ کو تلاش کرو گے
❗ التبريزي ❗
جس نے اپنے آپ کو ڈھونڈ لیا اسے جہان مل جاتا ہے
کیونکہ صوفیاء کرام انسان کو عالَمِ صغیر کہتے ہیں
زمیں کے تحت الثریٰ سے سدرۃ المنتہی تک عالَمِ کبیر ہے
عالمِ کبیر کی ہر مثال عالمِ صغیر میں ہے
لہذا جو خود کو تلاش کر لیتا ہے وہ پورے جہان کے اسرار پا لیتا ہے
شعر
تیری تلاش میں تو میں خود ہی کھو گیا تھا
اب تم خلوصِ دل سے میری کرو تلاش
جب انسان اپنی تلاش مکمل کر لیتا ہے تو ساری دنیا اسے تلاش کرتی ہے
ہر محبت اس کے دروازے پر آ کھڑی ہوتی ہے
روایت میں ہے
من عرف نفسہ فقد عرف ربہ
جس نے خود کو پہچان لیا اس نے اپنے رب العزت کو پہچان لیا
کیونکہ خود کی فناء سے باقی رہنے والی کی پہچان ہوتی ہے
خود کی عاجزی سے قادر مطلق کی معرفت نصیب ہوتی ہے
اِس جسم کو محض ڈھانچا نہ سمجھیں اسے روح کا مسکن جان کر سوچیں تو بہت راز کھلتے ہیں اور خالق تبارک و تعالیٰ کی معرفت نصیب ہوتی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
