آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 18
میں کچھ اور نہیں بس اتنا جانتا ہوں سیدہَ کائنات خاتونِ جنت اماں فاطمہ رضی الله عنھا ایسی ہستی ہیں کہ اِن کا مبارک نام آتے ہی دل ادب سے جھک جاتا ہے
اکابر علماءِ اُمت کو بڑی عاجزی سے انکساری سے ماں فاطمہ پاک کا نام لیتے سنا ہے
جہاں طہارت بھی طہارت کر کے حاضری دیتی ہے
جہاں نفاست لونڈی بن کے ناز کرتی ہے
جہاں حیاء چھاؤں کر کے فخر محسوس کرتی ہے
وہ ایسا قمر ہیں بلکہ وہ ایسی قمر النساء ہیں جن کے گرد عفت و طہارت ہالہ بنا ہے کھڑی ہیں
تعجب ہے نا تمام اھلِ محشر کو حکم ہوگا
نظریں جھکاؤ کہ حورانِ جنت کے جُھرمُٹ میں خاتونِ جنت فاطمہ بنت محمد صلی الله علیہ وسلم و علیھا گزر رہی ہیں
پھر کس کی مجال ہوگی جو نگاہ اٹھا کے دیکھے
نگاہیں نوچ لی جائیں گی
وہ خواتینِ جنت کی خاتون ہیں
وہ حسنین کریمین کی والدہ محترمہ ہیں
وہ حیدر کرار اسد الله الغالب کی زوجہ محترمہ ہے
وہ جزءِ رسول ہیں وہ بِضعہَ خاتم الانبیاء ہیں
لا نعادل احداً ببضعۃ رسول اللہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم
