تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 20
میرے ایک دوست ہیں اشرف العلماء علامہ اشرف سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد ہیں
عموماً جمعہ کے دن کال کرتے ہیں کہ فلاں قصہ صحیح ہے ؟ فلاں نکتہ صحیح ہے ؟
آج کال کی ایک مسئلے پر بات کی پھر کہنے لگے
صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شان پر ایک جملہ بولیں
میں نے چند لمحے سوچا اور کہا
سوائے کلمہ طیبہ کے ہر جگہ صدیق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں
قریب تھا کہ صدیق اکبر کا نام کلمہ طیبہ میں بھی ساتھ ہوتا مگر کلمہ طیبہ میں نبوت کا ذکر ہے اسی وجہ سے نام مبارک شامل نہیں ہے
کہنے لگے
وہ کیسے ؟
میں نے کہا
عالمِ ارواح میں ساتھ
عالمِ شباب میں ساتھ
غار میں ساتھ
مزار میں ساتھ
تخلیق کی مٹی مبارک میں ایک
بعثت میں ساتھ اور دخولِ جنت میں ساتھ
جنت میں ساتھ اور ابد الآباد تک ساتھ
ہم صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ سے محبت کسی طبقے کی کُھنَّس میں نہیں کرتے بلکہ حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں کرتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
