تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 21
التاج فی اخلاق الملوک للجاحظ میں ہے
امام حسن مجتبیٰ اور امیر معاویہ دستر خوان پر تشریف فرما ہوئے
دستر خوان پر بھنی ہوئی سالم مرغی رکھی گئی
امام حسن نے مرغی ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے
اس پر امیر معاویہ نے مزاحاً کہا
آپ کے اور اس کے درمیان دشمنی تھی کیا؟
یعنی سالم مرغی کے ٹکڑے کر دیئے
امام حسن نے فرمایا
آپ کے اور اس کی ماں کے درمیان قرابت تھی کیا؟
اھلِ بیت اور صحابہ کرام کے درمیاں ایسی میٹھی میٹھی دوستی تھی جس میں وہ باہم مزاح کیا کرتے تھے
اھلِ عرب کو دنیا میں جو شے سب سے ممتاز کرتی ہے وہ حمیت و غیرتِ خاندانی تھی
اس کے باوجود امام حسن کا امیر معاویہ کے دستر خوان پر بیٹھنا باہمی محبت کی بناء پر تھا
اگر امام حسن امیر معاویہ کو اپنے والد کا دشمن سمجھتے تو کبھی ان کے دستر خوان پر نہ بیٹھتے
نہ صرف ساتھ بیٹھے بلکہ مزاح بھی کرتے ہیں
حسن معاویہ بھائی بھائی یہ تیسری قوم کہاں سے آئی
جس وجہ سے ہم اھلِ بیت کو مانتے ہیں اسی وجہ سے صحابہ کرام کو بھی مانتے ہیں اور وہ وجہ , سبب وہ نسبتِ سرکار ہے
فاطمہ تبھی فاطمہ ہیں کہ وہ ہمارے نبی کی بیٹی ہیں
صدیق تبھی صدیق ہیں وہ ہمارے نبی کے دوست ہیں
ابو جہل تبھی ہمارا دشمن ہے کہ وہ ہمارے نبی کا دشمن ہے
ابو جہل کے بیٹے عکرمہ ہمیں تبھی عزیز ہیں کہ وہ ہمارے نبی کے صحابی ہیں
تو جس کا تعلق , نسبت ہمارے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے ہمیں وہ عزیز ہے خواہ ان کے آپ کے معاملات کیسے ہی ہوں کیونکہ ان کے وہ معاملات آپس میں تھے نبی کریم سے نہیں تھے اور وہ سب نبی نہیں امتی تھے جو ان میں سے کسی کا ساتھ دے کر نبی پاک سے نسبت رکھنے والے دوسرے کو برا کہے وہ مردود ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
