سُستوں کا جہان

المزاح_و_الظرافت 61

ایک شخص کا غلام نہایت سست تھا
ایک بار آقا نے کہا پھل لے آؤ
غلام
انگور لاؤں یا انجیر لاؤں ؟
آقا
انگور لاؤ
غلام
سیاہ لاؤں سے سفید ؟
آقا
سیاہ لے آؤ
غلام
چھوٹے یا بڑے ؟
آقا غصے میں آ گیا
کہنے لگا
خدا کی قسم میں تمہیں ماروں گا
غلام
ڈنڈے سے ماریں گے یا کوڑے سے ؟
آقا چیخ پڑا
دفع ہو جاؤ میں تمہیں آزاد کرتا ہوں
غلام
آپ اس کی گواہی دیتے ہیں یا نہیں ؟
آقا
میں گواہی دیتا ہوں
غلام
قاضی کے سامنے یا پڑوسیوں کے سامنے ؟
آقا ڈنڈا اٹھا کے غلام کے پیچھے بھاگا
غلام بھاگا اور کہنے لگا
آپ میرے پیچھے چل کر آ رہے ہیں یا بھاگ کر ؟
آقا غش کھا کے گِر پڑا
غلام واپس پلٹا اور کہنے لگا
آپ منہ کے بل گرے ہیں یا گدی کے بل گرے ہیں ؟
آقا چیخا نہ اِس طرح نہ اُس طرح بلکہ میں مر گیا ہوں
غلام
آپ کو آج دفنانا ہے یا کل ؟

❗ محاضرات الادباء ❗
دنیا میں بہت عجوبے ہیں
سست لوگوں کا بھی اپنا ہی جہان ہوتا ہے
سست لوگوں کی عجیب و غریب کہانیاں لکھی گئی ہیں
ویسے تو سستی ہر ایک میں ہوتی ہے مگر جتنا سست فند تھا کوئی نہ تھا
✍️ #سیدمہتابعالم

Scroll to Top