المزاح_و_الظرافت 62
پرانے زمانے میں ایک اعرابی طویل عرصہ کے لیئے دوسرے ملک سفر کرنے گھر سے نکلنے لگا تو اس کی بیوی نے الوداعی نظر ڈالی شوہر نے اسے دیکھا تو اس کی انگلی مین سونے کی انگوٹھی دیکھی
تو کہنے لگا
یہ انگوٹھی مجھے دے دو تاکہ میں اسے دیکھ کر تمہی یاد کیا کروں گا
بیوی تو بیوی تھی کہنے لگی
یہ انگوٹھی سونے کی ہے اور سیانے کہتے ہیں
من أخذ الذهب ذهب
جس نے سونا لیا وہ چلا گیا
اس جملے کی لطافت عربی جاننے والا محسوس کرے گا
ذَھَبٌ سونا اور ذَھَبَ جانا ہے
پھر اس اللہ کی بندی نے ایک لکڑی اٹھائی اور شوہر کی طرف بڑھاتے ہوتے کہا
خذ هذا العود واذكرني به الى ان تعود
یہ لکڑی لے لیں اور اسی کے ذریعے مجھے واپسی تک یاد رکھیں
یعنی کوئی نشانی رکھنی ہی ہے تو یہ لکڑی رکھ لیں
اس جملے کی لطافت بھی مزے کی ہے
عود لکڑی کو بھی کہتے ہیں اور لوٹنے کو بھی کہتے ہیں
عورت اپنی پہ آئے تو بڑے بڑے سورماؤں کو دھول چٹا دیتی ہے اور بڑے بڑے دانشوروں کو لا جواب کر دیتی ہے
جو اسے کمزور سمجھتا ہے وہ اسے کمزور کر دیتی ہے
مگر یہ مخلوق ظالم بھی بہت ہے اب اسی دیہاتی کہ بیوی کو دیکھ لیں سر کا سائیں دور جا رہا تھا اور یہ اسے زچ کر رہی تھی 😌
✍️ #سیدمہتابعالم
