عجائباتِ_عالم 20
افریقہ میں ایک قبیلے کے لوگ مخصوص قسم کی آواز نکالتے ہیں
جسے سن کر ایک خاص قسم کا پرندہ ظاہر ہوتا ہے
پرندہ آواز نکالتا ہے پھر افریقی آواز نکالتا ہے
یہ آپس میں معاہدہ کرتے ہیں
° معاہدہ یہ کہ پرندہ انسانوں کو شہد کے چھتے کی جگہ بتائے گا اور جب انسان شہد نکال لیں گے تو پرندے کو اس کا حصہ دیا جائے گا °
دنیا ہماری سوچ سے بھی زیادہ عجیب ہے
معلوم ہوا کہ حصولِ منفعت کے لیئے اتحاد سے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے اور زبان و کلام کے بغیر اتحاد ممکن بن جاتا ہے
قرآن کریم میں ہے
وَ مَا مِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا طٰٓىٕرٍ یَّطِیْرُ بِجَنَاحَیْهِ اِلَّاۤ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْؕ
زمین پر کوئی جانور نہیں چلتا اور ہوا میں اپنے پروں سے کوئی پرندہ نہیں اڑتا مگر وہ تمہاری طرح اُمتیں ہیں
اِن کا اپنا نظام ہے
اِن کے روز مرہ کے اپنے معمولات ہیں
اِن کے اپنے اصول ہیں
اِن کی آپس میں دوستیاں دشمنیاں ہیں
فسبحان اللہ العظیم وبحمدہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم

