دینی خدمات میں سے ایک کو جینے کا مقصد بنا لیں

تاریخِ_اسلامی 40

وہ شخص جس نے ہاجیہ صوفیہ { جسے آیا صوفیا بھی کہا جاتا ہے } مسجد کو دوبارہ مسجد کا درجہ دلوایا
اس کا نام اسماعیل گان دیمیر

اس نے اپنی زندگی میں ایک مقصد مقرر کیا کہ ہاجیہ صوفیہ کو ایک مسجد کے طور پر بحال کیا جائے

اس نے 1966ء میں ہاجیہ صوفیہ مسجد کی بحالی کے لیے ایک انجمن کی بنیاد رکھی
اور وہ پہلی بار 2005 میں انجمن کے نام سے عدالت میں مقدمہ دائر کرنے میں کامیاب ہوا جب فائل مکمل ہو گئی تو عدالت نے مقدمہ مسترد کر دیا
پھر اس نے 2008 میں ایک اور مقدمہ دائر کیا اور مقدمہ مسترد کر دیا گیا
اس کے بعد اس نے 2016 میں مقدمہ دائر کیا اور عدالت نے مقدمہ قبول کر لیا لیکن سپریم کورٹ نے اسے مسترد کر دیا
انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے دسویں سرکٹ سے اپیل کی جس نے 10 جولائی کو حتمی فیصلے کی توثیق کی اور فیصلہ حتمی اور قابل عمل ہو گیا
کیونکہ ترکی میں خبیث اتاترک کا لبرل نظام مسلط تھا اسی وجہ سے صدیوں پرانی مسجد کو مسجد ثابت کرنے میں کافی عرصہ لگ گیا

اس نے 54 سال تک اپنی جنگ میں صبر کیا اور پھر اللہ رب العزت کی طرف سے دی گئی فتح پر خوشی منائی

اسلام اپنی طاقت رکھتا ہے

رسول بے مثال صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح فرمایا ہے
الاسلام یعلو ولا یعلی علیہ
اسلام ہی غالب آئے گا اس پر کوئی اور دیں غالب نہ آسکے گا

اللہ ربّ العزت اپنے دین کو غالب کرتا ہے اور اس دین کا کام جس سے چاہے لیتا ہے
جیسے اسماعیل سے لیا

ہمیں بھی چاہیے کہ دین کے لیئے اپنی پوری زندگی کا ایک مقصد بنائیں جس پر بھر پور کوشش کریں اسی کوشش میں مر جائیں تو اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاہ میں عرض کر سکیں یا رب تیرے دین کے لیئے کوشش کرتے ہوئے مرا ہوں

ان کوششوں میں سے چند عرض کرتا ہوں
1: اولاد کو عالم بنانا
2: مفتی بنانا
3: بیٹی کو عالمہ بنانا , دینی علوم میں ماہرہ بنانا
4: ایک مسجد کی تعمیر مکمل کرنا
5: ایک مدرسے کی عمارت کھڑی کرنا
6: اپنے محلے کے لوگوں سے ان کے بیس تیس تعداد میں بچے درسِ نظامی میں داخل کروانا اور آخر تک ان کی خبر گیری کرنا
7: پورے شہر میں اپنی طاقت کے مطابق علماء کرام تیار کرنا
8: دینی موضوعات پر کتب لکھنا
9: غریب مسلمانوں کے بچوں کے لیئے کام کاروبار مہیا کرنا
10: ساداتِ کرام کی مالی حالت ٹھیک کرنے کے لیئے کمیٹی بنا کر خدمت کرنا
11: علماء کرام کو حج و عمرہ پر بھیجنا
اس طرح بے شمار کام ہیں ان میں ایک آپ زندگی کا مقصد بنا سکتے ہیں
رب العالمین ہم سے بھی دین کا کام لے اور کل قیامت میں دین اسلام کے خدمت گزاروں میں اٹھائے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top