ذاتی_مطالعہ 56
حضور شیخ احمد رفاعی کبیر رضی الله عنه فرماتے ہیں
ایک دل والے سے سوال ہوا
آپ کلام کیوں نہیں کرتے؟
فرمایا میرا دل کلام کرتا ہے
سوال ہوا
کس سے کلام کرتا ہے؟
فرمایا دِلوں کو پھیرنے والے سے کلام کرتا ہے
(حالة أهل الحقيقة مع الله صفحہ 118)
جب دل مشاہدہِ حق میں مستغرق ہو اَحدیت کی تجلیات سے معمور تو انسان تنہائی پسند ہوجاتا ہے
پھر وہ کلام کرے بھی تو حق کرتا ہے حق بولتا ہے حق سنتا ہے حق کہتا ہے
اسے انجمن میں خلوت نصیب ہوتی ہے زبان ساکت اور دل متکلم ہو جاتا ہے
بس اسی کو اھلِ دل یا صوفیاء کرام کی زبان میں دل والا کہتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
