دِلوں پر سلام

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 98

سلاما على الذين يُزهرون القلوب إذا نزلوا بها وكانهُم في بِقاع الأرض أنهارا

سلام ہو ان پر جو دلوں میں اتر کر ان کو چمکا دیتے ہیں وہ لوگ یوں دل کو آباد کرتے ہیں جیسے بے آباد زمیں کو نہریں آباد کرتی ہیں
❗ التبريزى❗
یعنی وہی لوگ بہترین ہیں جو کسی کے دل میں اتر کر دل کو صاف پاک کرتے ہیں
دل کو غموں پریشانیوں سے صاف کرتے ہیں گویا بے آباد گھر کو آباد کرتے ہیں
آپ بھی دل آباد کریں دل برباد نہ کریں
آگے والے کے دل کو ایسا کریں کہ آپ کے رخصت ہونے کے بعد کوئی دوسرا بآسانی آباد ہو سکے
بالکل توڑ پھوڑ کر نہ جائیں
کچھ لوگ دل کو یوں توڑتے ہیں کہ بندہ ساری زندگی جوڑتا رہتا ہے
دل تجلیاتِ الٰہیہ کا مرکز ہے

دل عرشِ الٰہی ہے

دل محلِ روح و مسکنِ روح ہے

دل خطابِ الٰہی کا محل ہے

اسے پاک رکھیں کہ یہی اصلِ انسان ہے


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top