دنیا کی سب سے بڑی چابلوسی

اسلامی_طرزِتربیت 207

آپ دنیا کی سب سے بڑی خوشامدی کے بارے جانتے ہیں ؟

مصر میں ایک بار زلزلہ آگیا
تو ابو الحسن البرقی مصر کے بادشاہ کافور الاخشیدی کے پاس گیا اور اس کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہنے لگا

ما زُلزلت مصر من كيد أُريد بها
لكنها رقصت من عدلكم طربا

مصر میں زلزلہ اس وجہ سے نہیں آیا کہ اس زلزلے سے مصر والوں کو عذاب دیا جائے
بلکہ اے بادشاہ مصر کی زمیں آپ کے عدل و انصاف کی خوشی میں ناچ رہی ہے

قرآن کریم نے شعراء کی مذمت یوں بیان فرمائی

وَ الشُّعَرَآءُ یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَ اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ وَادٍ یَّهِیْمُوْنَ وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَ
اور شاعروں کی پیروی توگمراہ لوگ کرتے ہیں کیا تم نے نہ دیکھا کہ شاعر ہر وادی میں بھٹکتے پھرتے ہیں اور یہ کہ وہ ایسی بات کہتے ہیں جو کرتے نہیں

مبالغہ و جھوٹ و عیب اچھالنا و ناحق کو حق کہنا اور حق کو باطل ٹھرا دینا یہ برائیاں شعراء میں کثرت سے پائی جاتی ہیں
شاعری کرنی ہے تو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں قصائد لکھ کر کی جائے
مگر یہ دو دھاری تلوار سا خطرناک کام ہے کہ غلو کیا تو مارے گئے ہلکی سی کمی کی تو مارے گئے
لہذا علماء کہ شاعری پڑھنے سننے میں ہی عافیت ہے
اور پھر مرد وہی ہے جو حق کو حق کہے خواہ گردن مار دی جائے اور نا حق باطل ہی کہے خواہ ٹکڑے کر دیئے جائیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top