دنیا و آخرت میں سب سے افضل پانی

عشقِ_سیدِ_عالم 26

پانی کی کئی اقسام ہیں

آبِ حیات
یہ پی لینے سے قیامت تک موت نہیں آتی
اس کا چشمہ کہاں ہے کسی کو معلوم نہیں

ماءُ الحیات
یہ وہ پانی ہے جس میں سب سے آخر میں جہنم سے نکلنے والوں کو غوطہ دیا جائے گا جو جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے
اس پانی میں غوطہ لیتے ہی وہ ایسے اُگ آئیں گے جیسے بارش سے سبزہ اگتا ہے

آبِ کوثر
وہ حوض جس کا پانی شہد سے میٹھا برف سے زیادہ ٹھنڈا ہے
جو پیئے گا پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا

آبِ زمزم
دنیا کا بابرکت پانی ھے سائنسی طور پہ بھی ثابت ھے کہ دنیا کا طبی لحاظ سے سب سے بہتر پانی ھے

مگر کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے افضل پانی کونسا ھے

انگشتِ مبارکِ محوب کا پانی

علماء کرام نے کہا کہ دنیا کا سب سے افضل پانی وہ ہے جو حدیبیہ کے مقام پر جناب رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں سے نکلا تھا

  • یعنی جو پانی پیا گیا اور استعمال میں لایا گیا

امام احمد رضا خان کہتے ہیں

انگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کر
ندیاں پنجابِ رحمت کی ہیں جاری واہ واہ

چشمانِ اقدسِ محبوب کا پانی
اور میں کہتا ہوں دنیا و آخرت کا سب سے افضل پانی وہ ہے جو ہمارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک آنکھوں سے آنسو بن کر جاری ہوا
چشمانِ اقدس سے نکلا پانی سب سے افضل کیوں ہے ؟
حکماء کہتے ہیں آنسو اصل میں خون ہوتا ہے جو دل میں کسی غم سے جل کر بھاپ بن کر اڑتا ہے مگر نظامِ قدرت ہے وہ بھاپ آنکھوں سے آنسو بن کر نکلتا ہے
وہ مبارک آنسو جو قلبِ حبیب سے امت کی یاد میں بہے اور رخسار مبارک ہو تر کیا سب سے افضل پانی ہے

اللہ کریم ان مبارک اشکوں کے صدقہ ھماری ھمارے والدین اور اولاد کی بخشش فرمائے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top