خوشخبریٔ جنت

لطائفِ_علمیہ 119

آپ یہ خوشخبری پانے کے لیئے کیوں کوشاں نہیں ہیں
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
اور جب جنت قریب لائی جائے گی

اور دوسری جگہ ارشادِ رب ذوالجلال ہے
سَارِعُوْۤا اِلٰى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُۙ
اپنے رب کی بخشش اور اس جنت کی طرف بھاگو جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے
عجیب منظر ہوگا قیامت میں مؤمن جنت کی طرف بھاگیں گے اور جنت مومنوں کے قریب ہوتی جائے گی
دونوں طرف سے فاصلہ کم ہوتا جائے گا
یوں جنت اپنے مالک اور مؤمن اپنی ملکیت کو پا لے گا.
یاد رکھیں
جنت مومن کی عاشق ہے اور مومن جنت کا محب ہے
اور جب محب و محبوب ملتے ہیں تو مزے کو بھی مزہ جاتا ہے

تو آپ اپنے محبوب اور اپنے عاشق سے کیوں غافل ہیں؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top