حضرت کارا عثمان غازی

تاریخِ_اسلامی 2

سلطنت عثمانیہ کے بانی صوفی سلطان غازی عثمان اول کی مبارک تلوار
جس سے عثمان غازی نے بازنطینیوں کے سر گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ دئیے تھے

حضرتِ عثمان غازی جن کو عثمان اول بھی کہا جاتا ہے
معدنِ خیر ابو السلاطین فاتح یورپ تھے

ان کو کارا عثمان بھی کہا جاتا تھا کارا ترکی زبان میں سیاہ کو کہتے ہیں
ان کے دل میں جہاد کی شدید محبت تھی جس کی وجہ سے کثرت سے جہاد کرتے تھے یوں ان کا رنگ دھوپ کی تمازت دھول کی شدت کی وجہ سے ہلکا سا سیاہ ہوگیا تھا
مگر ان کا دل روشن تھا
یہ چٹائی پر بیٹھتے تھے
سادہ کھانا کھاتے تھے
علماء سے محبت کرتے تھے ان کے مشورے کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے تھے

ان کی تلوار ہے اسے تھامنے والا نہیں ہے

اور اب یہ تلوار کسی غازی کسی مجاہد کسی عثمان کی راہ تک رہی ھے

جو تلوار لہرا کر فلسطین کو حق دلوائے
جو کشمیر کو آزاد کروائے

مگر مگر مگر

دل نا امید تو نہیں ناکام ہی تو ھے
لمبی ھے غم کی شام مگر شام ہی تو ھے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top